عالمی وبا 22 لاکھ سے زائد جانیں نگل گئی، 10 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ متاثر

United States Coronavirus

United States Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا واقعات کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور 22 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 43 ہزار769 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 63 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار676 اور90 لاکھ 60سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 71 ہزار 651 ہے۔

برطانیہ میں 37 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے 3 ہزار 126 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 31 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار 800 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 27 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار 806 اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 25 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 87 ہزار 381 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔