عالمی وبا: ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 988 افراد ہلاک اور دو کروڑ 83 لاکھ 33 ہزار 862 متاثر ہوئے جبکہ دو کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 150 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 96 ہزار 331 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 29 ہزار575 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 263 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 275 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار265 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 69 ہزار649 اموات ہوئی ہیں۔

آسٹریلیا میں اموات کی تعداد 797، برطانیہ میں 41608، اٹلی میں 35587 اورفرانس میں اب تک 30813 افراد کورونا کی نذر ہو چکے ہیں۔