سونے کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سونے کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1900 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172روپے کی کمی ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر95850روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی ہے۔