سونے کے نرخ میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت بھی کم رہی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخ مزید کم ہو گئے ساتھ ہی ڈالر کے نرخ میں بھی کمی رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 4 ڈالر کمی سے 1459 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 86 ہزار 550 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر کر 74 ہزار 203 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک نرخ 155.65 سے کم ہوکر 155.47 روپے ہوگئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 20 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 155.75 روپے کم ہو کر 155.55 روپے کا ہوگیا۔