سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کے ریٹ کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالرز کمی سے 1803 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ چبھیس ہزار ڈیڑھ سو 126, 150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سو ترپن 108,153 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔