سونے کے نرخ میں مسلسل کمی کے بعد پھر اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں مسلسل کمی کےبعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے89 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے اضافے سے 76 ہزار 732 روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔