سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

Gold

Gold

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 214 روپےاضافے سے 97094 ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 1773 ڈالر فی اونس ہے۔