فی تولہ سونا ایک لاکھ 2 ہزار روپے کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

صرافہ بازار میں 1300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا ایک لاکھ 2 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی

10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے کے ساتھ 87 ہزار 448 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1748 ڈالر فی اونس ہے۔