حکومت بمقابلہ کورونا، امدادی پیکیج میں تاخیر سے نئے سانحہ کی بازگشت

Imran Khan

Imran Khan

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے معاشی صورت کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا ہے بلکہ یوں کہاجائے کہ کورونا وائرس نے امیر اور غریب کو ایک صف میں کھڑا کر دیا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پاﺅں جمالیے ہیں ۔ اس وباءنے عوام اور حکومت میں نئی جستجو شروع کردی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بیان بازی سے لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں ہر کوئی سیاسی دوکانداری کو عروج دینا چاہتاہے ۔حکومت اجلاس پر اجلاس کررہی ہے ، اپوزیشن پریس کانفرنس پر پر کانفرنس کررہی ہے ۔ لیکن نتائج صفر ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ اس سیا سی کھیل سے نئے سانحہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

آج مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ”تاجر ، سیاستدان ،کھلاڑی ، لکھاری ،طلباءوطالبات “ وغیرہ سب لوگ کورونا وائرس سے پریشان ہیں ۔جو کروڑ پتی ،اپنے گھر‘ گاڑیاں اور بینک بیلنس بھی ہیں‘ دولت کی فراوانی کے باوجود دولت مندی کا احساس نہیں ہوتاتھا‘ ہفتے میں چار پانچ دن بڑے بڑے ریستورانوں میں کھانا کھاتے تھے۔بڑے بڑے آباد اور خوبصورت شہروں میں برہتے ہیں۔لیکن آج ان کو اطمینان سے بھر پور نیند نہیں آتی‘ ساری ساری رات کروٹیں بدلتے رہتے ہیں۔

تو بات ہو رہی تھی حکومت بمقابلہ کورونا،امدادی پیکیج میں تاخیرسے نئے سانحہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آئین پاکستان کا وہ اعلیٰ قانون ہے جو ریاست پاکستان کے اندر تمام اہم چیزوں اور فیصلوں کا تعین کرتا ہے۔ملک میں چار مرتبہ مارشل لا لگا جس سے دو مرتبہ آئین معطل ہوا، ایک مرتبہ 1956ءکا آئین اور دوسری مرتبہ 1962ءکا آئین۔ 1972ءمیں مشرقی پاکستان میں مخالفین نے سازشیں کی ، دوسری طرف مشرقی پاکستان کی عوام میں احساس محرومی بڑھ گئی جس کی نتیجے میں ملک دو لخت ہو گیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کے نام ایک نیا ملک وجود میں آیا۔ اس وقت غور کیا گیا تو ملک ٹوٹنے کی بہت سے وجوہات تھیں۔ اسی بنا پر 1973ءکا آئین بنایا گیا۔آئین بنانے کے لیے ایک خاص کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور آئین میں ہر شعبے اور اہم امور کے لیے اصول بنے،آئین میں ریاست کی تمام بڑے فیصلوں کے لیے قوانین بنائے گئے،حکومت اور ریاست کا پورا تشکیل بیان کیا گیا۔مسودہ تیار ہونے کے بعد اسے قومی اسمبلی سے پاس کرایا گیا۔

پاکستانی سیاست کا بنیاد آئین پاکستان نے قائم کیا ہے۔آئین کے مطابق پاکستان ایک جمہوری اور قومی ریاست ہے۔آئین پاکستان نے ایک وفاق اور اس کے ماتحت صوبائی حکومتیں قائم کی ہیں۔آئین کا پہلا آرٹیکل بیان کرتا ہے کہ ”مملکت پاکستان ایک وفاقی جمہوریت ہوگا جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہوگا اور جسے بعد ازیں پاکستان کہا جائے گا“۔پاکستان کی مختلف علاقہ جات کے متعلق آئین پاکستان کا دوسرا آرٹیکل بیان کرتا ہے۔پاکستان کے علاقے مندرجہ ذیل پر مشتمل ہونگے۔(الف) صوبہ جات: بلوچستان،خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ۔(ب) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد۔(ج) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات۔(د) ایسے علاقے اور ریاستیں جو الحاق کے ذریعے پاکستان میں شامل ہیں یا ہو جائے۔آرٹیکل 1 میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی کوئی واضح حیثیت تو بیان نہیں کی گئی لیکن 2009ءمیں قومی اسمبلی سے ایک اور بل پاس ہوا جس نے واضح طور پر گلگت بلتستان کو نیم-صوبے کا درجہ دیا اور یہاں باقاعدہ صوبائی حکومت قائم کیا گیا، جس کے تمام بنیادی شاخ (اسمبلی، عدلیہ، وزارتیں، وغیرہ) قائم کئے گئے۔آئین نے مزید ملک میں دو قانون ساز ایوان قائم کئے ایک قومی اسمبلی اور دوسراں سینٹ۔ قومی اسمبلی کا بنیاد آبادی کے لحاظ سے ہے یعنی جہاں آبادی زیادہ ہوگی وہاں زیادہ نشستیں رکھی جائے گی اور قومی اسمبلی کے ارکان کو براہ راست عوام اپنے ووٹ سے منتخب کرتے ہیں۔ جبکہ سینٹ میں تمام صوبوں کو برابر کے نشستیں دیے گئے ہیں چاہے صوبہ چھوٹا ہو یا بڑا۔سینٹ کے ارکان کو سینیٹر کہا جاتا ہے اور ان سینیٹرز کو چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اپنے ووٹ سے منتخب کر سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھوک کے تازہ ترین عالمی انڈکس کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں بیاسی کروڑ سے زائد انسان بھوک اور کم خوراکی کا شکار ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں یہ تعداد بین الاقوامی سطح پر مسلح تنازعات اور جنگوں کی وجہ سے اور بڑھی ہے۔ یہ انڈکس بین الاقوامی سطح پر بھوک کے خاتمے کے لیے کوشاں اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ’وَیلٹ ہ ±نگر ہِلفے‘ یا ‘ورلڈ ہنگر ہیلپ‘ کی طرف سے ہر سال جاری کیا جاتا ہے۔اس انڈکس کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر 821 ملین انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے یا تو کوئی خوراک دستیاب نہیں یا پھر وہ تشویش ناک حد تک کم خوراکی کا شکار ہیں۔ ان میں وہ 124 ملین یا قریب ساڑھے بارہ کروڑ انسان بھی شامل ہیں، جن کا بھوک کا مسئلہ انتہائی شدید ہو کر فاقہ کشی بن چکا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق 2000ءسے لے کر آج تک گزشتہ19 برسوں میں بھوک کے خاتمے کی عالمی کوششوں میں جتنی بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اسے ان جنگوں اور مسلح تنازعات سے شدید خطرات لاحق ہیں، جو بڑی تعداد میں مختلف خطوں میں پائے جاتے ہیں اور جن میں سے بہت سے برس ہا برس سے حل نہیں ہو سکے۔ اس انڈکس کے مطابق اس وقت دنیا کا بھوک اور کم خوراکی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ براعظم افریقہ کا زیریں صحارا کا علاقہ ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے حکومت پاکستان کے پاس یونین کو نسل ، محکمہ مال اور نادرا سمیت تمام اداروں کے اہلکار موجود ہیں جو چند گھنٹوں میں امدادکے مستحق افراد کا ریکارڈ پیش کرسکتے ہیں ۔ اور امداد تقسیم بھی کرسکتے ہیں ۔ امدادپیکیج میں تاخیر سے بھوک کی وجہ سے کوئی نیا سانحہ جنم لے سکتا ہے ۔حکومت کو فوری طوری پر مستحق لوگ میں راشن تقسیم کر نا چاہئے ورنہ حالات میں خراب ہونگے ۔ اور کسی بھی پارٹی کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔جو ایک نیا طوفان ہوگا ۔ جو سب کچھ بہا لے جائے گا۔

Ghulam Murtaza Bajwa

Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ