’حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے‘

Asad Omar

Asad Omar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف طبی عملہ ہے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ ویکسین کی تعداد جلدی بڑھے گی، کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہو گیا ہے، احتیاط کی جائے۔