حکومت کا ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

School

School

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کل سے کلاسز کا آغاز ہو گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں 28 ستمبر سے بحال کی گئیں۔

حکومت سندھ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔