حکومت نے تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ بار کی پٹیشن کی مخالفت کردی

Forough Naseem

Forough Naseem

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ بار کی آئینی درخواست کی مخالفت کر دی۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسے کیس میں نظرثانی کے لیے جا رہی ہے جس کا فائدہ دو چار لوگوں کو ہی ہوگا اور 22 کروڑ لوگوں کا اس سے تعلق نہیں ہے۔

فروغ نسیم نے عثمان مرزا کیس سے متعلق کہا کہ شواہد اتنے مضبوط ہیں کہ مدعی یا گواہ کے مُکر جانے سے بھی مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حکومت آخری دم تک اس کیس کی پیروی کرے گی۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحیات نااہلی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے پٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے۔