حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کرے: امیر جماعت اسلامی

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کے لیے سرکاری طور پر انتظامات کرے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کو پیغام دیا کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اسلام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کی خواتین اسلامی اور نظریہ پاکستان کی تہذیب کی امین ہیں، عورت محفوظ ہو گی تو تعلیم یافتہ خاندان ہو گا جو مضبوط نظام ہو گا۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا اسلام میں بھی مردوں کی طرح خواتین کا بھی بہت بڑا کردار ہے، علماء کرام سے اپیل ہے کہ منبر محراب پر عوام کو خواتین کے حقوق سے روشناس کروایا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا صرف 6 ماہ میں کراچی میں 14000 طلاق خلع کے کیسز ریکارڈ ہوئے جو انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہیز کی لعنت کو دفنانے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کرے۔