سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ کمی

School

School

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔

نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کیلنڈر کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2 جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کے امتحانات ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے۔

پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا۔ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا۔ حکام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ان تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔