حکومت کا سرکاری اثاثے گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے اور قرض لینے کا فیصلہ

Federal Cabinet Meeting

Federal Cabinet Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری اثاثے گروی رکھ کے سکوک بانڈز جاری کرنے اور قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے بڑے پیمانے پر قرض لینے کے لیے سرکاری اثاثوں کو گروی رکھنے کی سمری بالآخر وفاقی کابینہ نے منظور کرلی۔

سمری کے مطابق سکوک بانڈز جاری ہوں گے، قرض لیا جائے گا اور اس کے عوض اسلام آباد، لاہور اور ملتان ائیرپورٹ، ایم تھری اور اسلام آباد چکوال موٹر وے کو گروی رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اثاثے گروی رکھ کر دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم شرح سود پر قرض حاصل کیا جا سکے گا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے 26 جنوری کو ایف نائن پارک گروی رکھنے کا پلان مسترد کرتے ہوئے 244 ایکڑ پر مشتمل اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق افسر شاہی نے اسلام آباد کلب کی بجائے ائیرپورٹس، موٹرویز اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔