حکومت نے ادویات کی قیمتیں 15 سے 45 فیصد تک کم کر دیں

Medication

Medication

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر کئی ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 45 فیصد تک کمی کر دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے89 ادویات کے مالیکیولز کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کم سے کم 15 فیصد جب کہ زیادہ سے زیادہ 45 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، ان میں دل کی مختلف اقسام کے امراض، دماغی امراض، کینسر ،پیٹ کے امراض، بچوں کے بخار، اینٹی بائیوٹیک ،سانس یا دمہ کے مرض کی ادویات شامل ہیں۔