’حکومت اب تک 25 کروڑ ڈالر کی کورونا ویکسین خرید چکی ہے‘

Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک 25 کروڑ ڈالر کی کورونا ویکسین خرید چکی ہے۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کی مزید ویکسین کی خریداری کے لیے ای سی سی سے منظوری لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے وفاقی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، وفاقی سیکرٹریز متعلقہ وزارتوں کے ملازمین و اہل خانہ کی ویکسی نیشن کے ذمہ دار ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی کمپنی فائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی کا آغازہوگیا ہے، کمپنی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد ،حاملہ خواتین اور شیرخواربچوں کی مائیں بھی فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں۔

گائیڈ لا ئن میں کورونا کے مریضوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔