سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی

Transport

Transport

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے این سی او سی کے فیصلے کے تحت نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی 9 اور 10 اپریل سے شروع ہو کر 25 اور 26 اپریل کی شب تک عائد ہوگی، پابندی سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا جبکہ طبی اور دیگر ہنگامی خدمات کی نقل وحمل پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی، مذکورہ فیصلے پر 21 اپریل کو این سی او سی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔