حکومت و اپوزیشن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، رانا حنیف

Rana Hanif

Rana Hanif

لاہور (سٹاف رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور قائد اعظم پیس کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا محمد حنیف نے کہا ہے کہ حکومت و اپوزیشن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائیںملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے باعث غریب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوںکو اپنی کرسیاں بچانے کے لئے سیاست سے فرصت نہیں مل رہی ہے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کرپشن و لا قانونیت ختم کرنے اور میرٹ و انصاف کی بالادستی یقینی بنانے کی رٹ لگانے والے وزیر اعظم اپنی شاہانہ طرز سیاست کو ختم کر کے وزیر اعظم ہائوس سے نکلیں اور عوام کا حال احوال لیں اور عملی طور پر غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں خالی خولے نعروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

پارٹی وزراء اور مشیروں کو مخالفین کے لئے بطور آلہ استعمال کرنے کے بجائے ان سے مہنگائی کے خاتمے اور ملک و قوم کی مفاد میں قانون سازی کا کام لیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں سے عوام نالاں ہیں آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جبکہ حکمران آپس کی لڑائی میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور نوجوان تبدیلی سرکار سے عاجز آگئے ہیں۔