حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔