حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر غریب کا سوچے: اصغر مجید

Asghar Majeed

Asghar Majeed

لاہور : حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر غریب کا سوچے اور وزیراعظم ناقص اور جعلی مشیروں سے دوری اختیار کریں تو حالات بہترہوسکتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ورکرز اللہ تعالیٰ کی رضاک یلئے قیادت کی ہدایات اوراپنی بساط کے مطابق غریب لوگوں کی مددمیں مصروف ہے ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء اصغرمجید گجومتہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کاکہناتھاکہ کوروناوائرس نے پوری دنیاکومشکل میں ڈال دیاہے ایسے مشکل وقت میںحکمرانوں کی ناقص پالیساں اورحکمت عملی غریب عوام کوبھوک اورصاحب حیثیت کوخوف میں مبتلاکررہی ہیں یہ وقت تنقید یاسیاسی پوائنٹ سکورینگ کانہیں پرانتہائی افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عقل ودانش اورمشیربری طرح ناکام نظرآتے ہیں۔۔

غریب عوام کوفوری امدادکی ضرورت ہے اورحکومت فقط اعلانات کے ذریعے لوگوں کی بھوک مٹانے کی کوشش کررہی ہے دوسری جانب حکومتی مشیرانتہائی غیرسنجیدہ رویہ اختیارکرتے دیکھائی دیتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے دورکے شاندارمنصوبے آج مشکل ترین وقت میں بھی عوام کے مددگارہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت عالمی وباء کوکنٹرول کرنے کی بجائے سیاست کررہی ہے وزیراعظم غریب عوام کے خیرخواہ ہیں توفوری امدادکی فراہمی ممکن بنائیں بصورت دیگرکپتان فورسزبنانے اورطریقہ کارطے کرتے رہ جائیں گے اورعوام مشکلات کاشکاررہیں گے فورسزضروربنائیں پراس وقت پہلے سے موجوداداروں کے اہلکاران اوربلدیاتی نمائندوں یاجیسے بھی بہتر سمجھیں چاہے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہی کریں پرغریب لوگوں کی فوری مدد کریں۔۔

شعبہ نشرواشاعت لاہور
03154274470