حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر کہا کہ ‏بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے اور شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے پر کہا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔