2019-20: حکومت نے 1.15 ٹریلین روپے کی ٹیکس چھوٹ دی

Tax

Tax

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) رواں مالی سال 2019-20 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دولت مندوں کو اور عالمی معاہدوں کے تحت ٹیکسوں میں 1.15 ٹریلین روپے کی رعایتیں یا چھوٹ دی۔

پاکستان اکنامک سروے 2019-20 کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس چھوٹ دینے کا گذشتہ مالی سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دو سال میں 2.12 ٹریلین روپے کی ٹیکس رعایتیں دیں۔ یہ رقم سی پیک کے تحت دو ایم ایل ون پروجیکٹس کی تعمیر کے لیے کافی ہے۔ ایک ایم ایل ون پروجیکٹ کی لاگت 1.1 ٹریلین روپے ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال میں انکم ٹیکس، سیلزٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی پر رعایتوں کی مد میں ( اس کے بقول) ٹیکس اخراجات کا تخمینہ 1.15 ٹریلین روپے لگایا ہے۔