fbpx

حکومت نے گزشتہ سال 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرض لیا

Meeting

Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا اور دو سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔