گورنر سندھ عمران اسماعیل سے عرفان اللہ نیازی کی ملاقات

Meeting

Meeting

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء معروف ٹراسپورٹررہنماء کے جی سی اے کے جوائنٹ سیکر یٹری عرفان اللہ نیازی کی گڈز ٹرانسپورٹ اور پی ٹی آئی ورکر کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔ اور انہیں گڈز ٹرانسپورٹر کے مسائل پر تفصیل سے آگاہ کیا اور ماڑی پور روڈ کی خستہ حالی کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے عرفان اللہ نیازی سے بات چیت کے دوران یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ عرفان اللہ خان نیازی نے گورنر سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں ٹرک اڈے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے ماڑی پورروڈ کی تعمیرات کیلئے خصوصی بات چیت کی گئی۔