گرڈ سٹیشنوں پر قبضے کئے گئے تو سپلائی بند کر دیں گے: خواجہ آصف

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے شہر اقبال میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے چوروں کی سرپرستی زیادتی ہے، گرڈ سٹیشن پر قبضے سے بجلی نہیں ملے گی، سپلائی بند کر دیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ معشیت کو مضبوط بنانے کے لئے شارٹ فعال پر قابو پایا جائے، صارفین کو بھی بجلی کی بچت کی ترغیب دینی چاہئے، بچت اور بجلی کی جنریشن بڑھانے کے اقدام متوازن ہوں تو بہتر رزلٹ آ سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ رات دو دو بجے تک مارکیٹیں کھلی رہیں، جن علاقوں میں میڈیا لوڈ شیڈنگ کو کوریج دے رہا ہے وہاں ٹکا کے لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے گریڈ پر قبضہ کیا تھا وہ سب بجلی چور ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی فرمایا کہ ایک صوبائی حکومت چوروں کی سرپرستی کریگی تو یہ بڑی زیادتی کی بات ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ قبضے کر کے بجلی حاصل کر سکتے ہیں تو ہم پیچھے سے سپلائی بند کر دینگے۔