گجرات کی خبریں 18/8/2018

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور نمائش کے خلاف پورے ملک کی طرح گجرات میں بھی یوم احتجاج منایا گیا ، تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام جی ٹی ایس چوک گجرات میں عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید علی حسین شاہ گجراتی نے کی جبکہ صوبائی امیر تحریک لبیک پاکستان قاضی محمود احمد آوانی ، علامہ محمد شاہد چشتی و دیگر علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہالینڈ کے سفارتخانہ کو بند کر کے ہالینڈ کے عملہ کو واپس بھیجا جائے اور پاکستانی سفارتکاروں کو ہالینڈ سے واپس بلایا جائے اور پاکستانیوں سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ ہالینڈ کی اشیاء کا فوری طو رپر بائیکاٹ کیا جائے اور جو بھی ہمارے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو اسے فوری طور پر قرار واقعہ سزا ملنی چاہیے اس موقع پر تمام شرکاء نے متفقہ طور پر ہالینڈ کے خلاف قراردادوں کی منظوری دی بعد ازاں ریلی کی شکل میں عید گاہ تک شرکاء نے احتجاجی مارچ کیا اس موقع پر گجرات پولیس نے فول پروف حفاظتی انتظامات کیے تھے اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ سلامت زمان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کاشف بھٹی ایڈووکیٹ ، امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ محسن رضا قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آج عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال میں پیشاب کی نالیوں کے پیدائشی نقائص کے سلسلہ میں کیمپ لگایا جائے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ پلاسٹک سرجن برائے پیشاب کی نالی ڈاکٹر پروفیسر عبید اللہ کی سربراہی میں ماہر سرجنوں کی ٹیم مریضوں کو چیک کرے گی اور آپریشن کرے گی کیمپ کا افتتاح صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ افتتاح کرینگے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیر و دیگر بھی موجود ہونگے ڈاکٹر اعجا ز بشیر کی سربراہی میں کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایس ڈی او سب ڈویژن مرغزار کی پریس ریلیز کے مطابق بسلسلہ آج گریڈ نمبر 2گجرات بسلسلہ مرمت بند رہے گا ، آج مورخہ 18اگست 2018کو گریڈ کی بندش کی وجہ سے مرغزار فیڈر ، جناح روڈ فیڈر ، کوٹ روڈ فیڈر کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی جس سے علی پورہ روڈ ، جناح روڈ، غریب پورہ ، مسلم آباد ، سیشن کورٹ ، خواجگان ، ڈھکی ، مہمدہ ، بھمبر روڈ ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال متاثر ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اٹلی کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری شکیل احمد گجر نے کہا ہے کہ پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا ۔ انتخابات میں جو لوگ کامیاب ہوئے ہیں ہمیں پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ان کا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ الیکشن کے بعد جیتنے والا امیدوار سب کا سانجھا ہوتا ہے اور چوہدری پرویز الٰہی نے بھاری اکثیریت سے منتخب ہو کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور جس طرح پہلے وہ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی ، وزیربلدیات اور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں وہ اب بھی اسی طرح کام کرتے ہوئے گجرات کا نام روشن کریں گے اور گجرات کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا گیا ، احتجاجی مظاہرہ میں انجمن سیفیہ کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ریلی کے شرکاء جامع مسجد نظامی سیفی بلال ٹائون سے جلوس کی شکل میں جی ٹی ایس چوک میںہونے والے جلسہ عام میںپہنچے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ ہم بحیثیت مسلمان ہالینڈ کی اجتماعی طور پر مذمت کرتے ہیں ہمارا ایمان ہے کہ گستاخ رسول چاہیے کعبہ کے غلاف میں ہی کیوں نہ چھپ جائے واجب القتل ہے اور دنیا کا کوئی قانون قرآن پاک کی برابری نہیں کر سکتا حکومت پاکستان فوری طو رپر عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرے اور ہالینڈ کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جشن آزادی کے موقع پر گجرات لائنز کلب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا صدر گجرات لائنز کلب فراز ملک و دیگر ممبران نے مختلف مقامات پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے صدر گجرات لائنز کلب فرازملک نے کہا کہ ملک میں ترقی اور بہتری کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے اور گجرات لائنز کلب شجر کاری مہم کو بہتر انداز میں آگے بڑھائے گا اور گجرات کے مختلف مقامات پر پودے لگائے جائیں گے تا کہ ملک کو ترقی دی جا سکے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ملکی سطح پر ایسے اقدامات کریں جن سے ملک میں ترقی ہو استحکام ہو اور گجرات لائنز کلب عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اس موقع پر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جن میں عمر نوخیز ، چوہدری خرم نت ، سیٹھ عمر اقبال ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مظہر اقبال چوہان نے چوہدری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے سپیکر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھاری اکثیرسے سپیکر منتخب کرنا چوہدری برادران کے سیاسی و سماجی کردار کا اعتراف ہے کیونکہ اپنے تو اپنے غیروں نے بھی چوہدری برادران کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ، بطور ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوا چکے ہیں اور ہر طبقہ چوہدری برادران کی کاوشوں کو سراہتا ہے اور ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ چوہدری پرویز الٰہی اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے کر گجرات کا نام روش کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد امین آف ڈھینڈہ کلاں نے چوہدری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے سپیکر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ چوہدری برادران سیاست ہی نہیں ہر شعبہ میں نمایاں مقام کے حامل ہیں اور چوہدری برادران نے ہمیشہ احسن انداز میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے جس طرح چوہدری پرویز الٰہی کو بھاری اکثریت سے سپیکر صوبائی اسمبلی منتخب کیا گیا ہے اسی طرح ان کے بھتیجے چوہدری حسین الٰہی کو حلقہ این اے 68کی عوام نے ریکارڈ لیڈ کے ساتھ ایم این اے منتخب کیا ہے اور اس حلقہ کے عوام کی خواہش ہے کہ چوہدری حسین الٰہی کو قومی سطح پر ہم کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے تا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر سکیں اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرسکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد نے اپنے سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور مٹھائی تقسیم کی ، اس موقع پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی والدہ ڈپٹی کمشنر گجرات تھیں ا س موقع پر ممبران ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار ، نگہت اقبال ، قریشی ، ڈاکٹر عطیہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میڈم صداقت ، مس ثمن اعجاز ، و دیگر موجود تھیں اس موقع پر طالبات نے ملی نغمات پیش کیے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا ، منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد صنعت زار کی طالبات میں جشن آزادی کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے ، ممبر ایڈوائزری کمیٹی نگہت اقبال قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری پہچان ہے ہماری آن ہے ، ہمارا مان پاکستان ہے اور پاکستان سے محبت ہی ہمارا ایمان ہے اور پاکستان کی بقاء ہماری آزادی اورزندگی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ صنعت زار گجرات کی انتظامیہ اس پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد کی مستحق ہے ۔ والدہ ڈپٹی کمشنر گجرات نے طالبات کو کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کے جذبہ کو فروغ دیں تا کہ پاکستان ترقی کر سکے ۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے پودے لگا کر شجر کار مہم کا آغاز کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو عوام کی طاقت سے بن کر آئے ہیں اس سے پہلے مجھ سمیت 21 وزیراعظم بنائے جاتے تھے جبکہ ان میں سے دو وزیراعظم میں نے خود اپنے ہاتھ سے بنوائے تھے۔ انہوں نے عمران خان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 22 سال ایک مقصد اور ایک سوچ کے ساتھ محنت کر کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کوئی بھی ایسے وزیراعظم نہیں تھے جو عملی طور پر تگ و دو کر کے اس منصب پر پہنچے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ان کے عوام کی خدمت کرنے کے جذبہ کی قدر کریں اور پاکستان کے دنیا میں وقار اور تباہ شدہ معیشت کی بحالی کا انہوں نے جو عزم کیا ہے اس میں ان کا ساتھ دیں، ان کے ساتھ چلیں اور مدد کریں، اپنے اختلافات کو بھول جائیں تاکہ عمران خان اپنے 22 سالہ مقصد کو پورا کر سکیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم پر جو اعتماد کیا اور چودھری پرویزالٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدہ کیلئے نامزد کیا جو بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے، ہم انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چودھری شجاعت حسین اور ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا رش رہا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر سید حسن عسکری رضوی نے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ان کے علاوہ مبارکباد دینے والوں میں نگران وزیر قانون ضیاء ایچ رضوی، پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی، رہنما اور ممتاز شخصیات بھی شامل تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اللہ کریم کے فضل سے ممکن ہوئی وہ عمران خان، پی ٹی آئی، ارکان اسمبلی اور تمام دوستوں و ساتھیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے پروفیسر حسن عسکری کو نگران دور کامیابی سے اور بلا کسی تنقید کے احسن طور پر مکمل کرنے اورغیرجانبداری سے الیکشن کرانے پر سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آپ کا بڑا مدبر گھرانہ ہے جس کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایسے کام کئے جن کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پنجاب ایک بار پھر سرسبز و شاداب ہو گا اور 2002ء میں صوبہ نے ترقی و خوشحالی کا جو سفر شروع کیا تھا وہ اپنی اس منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہو گا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جلد از جلد قابو پانے اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں نئی صبح کا آغاز ہوگیا۔ تعمیر و ترقی، خوشحالی، امن و امان اور روشنی کا نیا سفر بھی شروع ہوگیا ان خیالات کا اظہار نائب صدر PTI یوتھ ونگ ضلع گجرات چوہدری وسیم جاوید بیگہ (کونسلر) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کے ساتھ یوتھ کو بھی مثالی کردار ادا کرنا ہوگا عمران خان کو یوتھ سے بھی کافی توقعات ہیں نوکریاں دی جائیں گی تاکہ نوجوان مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں اور ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ملک بھر میں ترقی کی یکساں مواقع اور تمام بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی سب سے بڑھ کر پنجاب میں پولیس کلچر کی تبدیلی اور سستا بروقت انصاف فراہم کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہیں چوہدری وسیم جاوید بیگہ نے مزید کہا کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کراپنی ذمہ داری نبھا دی اب عمران خان عوامی امنگوں کی ترجمانی فرض سمجھ کریں گے اور پاکستان کو بنیاد میں بلند مقام دلوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) عیدالاضحی کی آمد آمد قربانی کے جانور ذبح ہو ں گے قصابوں نے بھی ٹوکے چھریاں تیز کر لئے من مانے ریٹوں پر جانور ذبح کرنے کی بکنگ جاری ہے قربانی کرنے والے چکرا کر رہ گئے بکرا اور چھترا ذبح کرنے کے 1500 سے2000 روپے جبکہ گائے اور بیل ذبح کرنے کے 8 سے 10ہزار روپے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں قصابوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے ہیلپر بھی زیادہ دیہاڑی مانگتے ہیں گوشت بنانے میں بھی وقت لگتا ہے اس لئے ریٹ زیادہ نہیں ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قصابوں کے ریٹ بھی مقرر کئے جائیں تاکہ عوام باآسانی سنت ابراہیمی ادا کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) عید قربان کے موقع پر مصالحہ جات اور جانوروں کے چارے کی مانگ میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے چارے والی دکانوں پر رش لگا رہتا ہے جبکہ عوام چٹ پٹے پکوان بنانے کے لئے مصالحہ جات بھی خریداری کرتے نظر آرہے ہیں مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریٹ بھی بڑھا دیئے گئے ہیں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) عید قربان ہمیں اللہ کی راہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اس سے اللہ کی مخلوق کیلئے بھی ایثار کا جذبہ پیدا کرنے کا درس ملتا ہے اس موقع پر بالخصوص قربانی کے گوشت میں سے غربائ، مساکین اور رشتہ داروں کو بھی حصہ ضرور دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ کے پیارے نبی حضرت ابراہیم کی سنت کی ادائیگی کا دن ہے ہم جانور ذبح کرکے سنت ابراہمی ادا کرتے ہیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہْ وسلم کی خوشنودی بھی حاصل کرنا مقصد ہوتا ہے اس موقع پر ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں مساکین اور غرباء کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں کو بھی شامل کریں اور قربانی کے گوشت میں سے حصہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر حلقہ پی پی33کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری جاوید اختر کنجیال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے بہترین انتخاب کیا ہے ان شاء اللہ چوہدری لیاقت علی بھدر عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور علاقائی تعمیر و ترقی کے ساتھ فلاح و بہبود کے لئے بھی مثالی خدمات سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ملک اور بالخصوص پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی کامیابی انتخابی اتحاد کا ثمر ہے چوہدری پرویز الٰہی کا تاریخ ساز مینڈیٹ کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونا ثبوت ہے کہ چوہدری برادران کا سیاست میں کوئی ثانی نہیں ہے ہم چوہدری پرویز الٰہی اور ضلع گجرات کے PTIاور مسلم لیگ (ق) کے کامیاب ہونے والے ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ (ق) تحصیل کھاریاں چوہدری فرخ مجید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آنے والی حکومت عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور جمہوری عمل کو مضبوط بنا کر پروان چڑھایا جائے گا چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کو احسن انداز میں چلانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں یہ ایک منجھے اور زیرک سیاستدان ہیں ان کے ساتھ ساتھ چوہدری مونس الٰہی وفاق میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے چوہدری فرخ مجید نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت PTI اور (ق) لیگ کے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) تحریک لبیک پاکستان ودیگر جملہ تنظیمات اہلسنت اورانجمن طلباء اسلا م کے زیراہتمام ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والی کانفرنس کے خلاف حرمت رسول ۖ ریلی نکالی گئی ۔قیادت تحصیل امیر بابا محمدجاوید مہر نے کی۔ریلی میںمحمدفیاض رضوی، صاحبزادہ حمادالدین صدیقی،قاری شفقت،علامہ رضاشیرازی،محمدعارف گنڈو،سعید احمدنیازی،اویس جمیل بٹ،حافظ محمدجمیل چشتی،قاری محمدعلی رضا،خالد محمود،مولانامحمدعاصم،قاری عبدالوحید،حافظ محمداعجاز،حافظ نقیب سمیت علماہ کرام نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے تحصیل امیربابا محمدجاوید مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے ۔ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ ولڈرز نے ایک بار پھر دنیا کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے نبی پاکۖ کی شان اقدس کے خلاف خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردارا ادا کرے ۔علماء نے مطالبہ کیا کہ گیرٹ ورلڈ کی جانب سے ہرزہ سرائی سے پوری دُنیا کا امن خطرے میں پڑچکا ہے۔ اِس لیے گیرٹ ورلڈ نامی ملعون کو اِس شیطانی کھیل سے روکا جاے ورنہ پھر کو ئی ممتاز قادری ، عامر چیمہ، غازی علم دین پیدا ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)یوسی چیئرمین میرمحمدلطیف نے کہا ہے کہ 14 اگست برصغیرپاک وہندکے مسلمانوںکے لئے ایک مسرت اورشادمانی کادن ہے اس دن قائد اعظم نے انگریز سامراج اورہندوبنئے کے تسلط اورغلامی سے مسلمانان ہندکودوقومی نظریہ کی بنیادپرآزادمملکت لیکردی۔ اس آزادمملکت خدادپاکستان میںآج ہم آزادقوم کی حیثیت سے زندگی گزاررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے ایک خاتون ہوکرآزادی کی تحریک میںاپنے بھائی کے شانہ بشانہ حصہ لیکربہادرخاتون کاثبوت دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سیاسی وسماجی رہنما صحافی ڈاکٹر سیدطاہر حسین زیدی کے بیٹے انجنیئرڈاکٹر گوھر علی زیدی کی شادی بخیروخوبی سرانجام پائی ۔شادی کی تقریب میں ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قاضی،معروف بینکر قاضی رضا،تحصیل صدرٹی پی سی ملک طاہر محمود،نائب صدرڈاکٹر سیدرضا سلطان،چیئرمین فیڈریشن آف بھٹہ خشت سیدامتیازشاہ،ذوالفقار شاہین،نعیم ہاشمی،آصف ہاشمی،سرور چوہان،ظفر جعفری،ظل حسنین جعفری،مولانا محمدحسین جلوی،کونسلرزفرحان ملک،سیٹھ شیخ ادریس احمد،بوٹا منہاس،سید چن پیر شاہ،ڈاکٹر سیدمنظوردائم،ڈاکٹرسیدمشرف زیدی،ڈاکٹرمظاہر زیدی،ڈاکٹر سیدظفر حسین زیدی،ڈاکٹر سیدشبیہ الحسن زیدی،سیدوجاہت رضا،ملک افضل،زاہد محمودہاشمی،ملک محمدیوسف چاند،ملک ارشد،چیئرمین میڈیا کلب مہرفیاض فیضی،مرزاندیم بیگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ڈائریکٹردارارقم سکول منظورآباد زمان حیدرچیمہ اوراویس بٹ نے کہا ہے کہ پودے صاف ماحول اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں۔عوام کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیکر ماحول کوصاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔وہ ادارارقم سکول منظورآبادمیں بچوں کی طرف سے پودے لگانے کی تقریب کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔اس موقع پر طلباء وطالبات اورسٹاف نے پودے لگائے۔انہوںنے کہا کہ پودے تناوردرخت بن کر انسانی صحت پراس قدر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں کہ ہسپتالوں کو ویران کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پودوں کی اس مہم کوزوروشور سے جاری رکھ کر ہم اپنے علاقہ اورمعاشرے کوصحت افزابناسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) 17اگست کا دن ملکی تاریخ میں ڈکٹیٹرکی چیرہ دستیوں کے خاتمہ کادن ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز،کارکنوں کے لئے آج کادن یوم نجات ہے بلاول بھٹونے آج ضیاء ڈکٹیٹرکی باقیات کوزیراعظم کاووٹ نہ دیکر ہمارے حوصلوں کوتوقیت فراہم کی ہے ۔ان خیالات کا اظہارسٹی صدرپی پی پی محمدارشد بٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو پر اظہار اعتماد اجلاس میں کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری عتیق مہر،نائب صدورطارق رضا،محمدطارق،ہمایوں شیر علی،قاضی شہزاد،سیکرٹری اطلاعات ندیم وڑائچ کے علاوہ کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو نے کم عمرہونے کے باوجودبردباری فیصلے کئے انکے فیصلے آنے والے وقتوں میں پارٹی کومضبوط کرینگے۔