گجرات کی خبریں 2/8/2018

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) حضرت پیر محمد افضل قادری نے کراچی سے تحریک لبیک کے نو منتخب ممبران اسمبلی کو ٹیلی فون کرکے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور انہیں بہترین انداز میں ملک وملت کی خدمات انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی حضرت پیر محمد افضل قادری نے کراچی سے تحریک لبیک کے نو منتخب ممبران اسمبلی مفتی محمد قاسم اور محمد یونس سومرو کو ٹیلی فون پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دین اسلام وطن عزیز اور عوام پاکستان کیلئے شاندار خدمات انجام دے کر اعلیٰ مثال قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ۖ اور ختم نبوت ۖ کا تحفظ تحریک لبیک یارسول اللہ کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ عوامی خدمات کیلئے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ پیر قاضی منصور الحق آوانی نے کی جبکہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی اس موقع پر صاحبزادہ نثار احمد نثاری ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری فیضان احمد آف ڈھینڈہ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ممتاز ثناء خوانوں نے ہدیہ نعت بحضور سرورکائنات ۖ نے پیش کیا ، صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی نے دعا کروائی ، لنگر تقسیم کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پنجاب بورڈ میں 37دفعہ پوزیشن حاصل کرنے والے تعلیمی ادارے فاران گروپ آف کالجز نے ایف ایس سی ، ایف اے ، آئی کام اور آئی سی ایس کلاسز کا اجراء کر دیا ہے منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف کالجز طارق جاوید چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں یکساں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں 8ٹیکنالوجیوں میں بی ایس انجینئرنگ کی تعلیم کی فراہمی بھی ہمارا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ایف ایس سی ، ایف اے ، آئی کام اور آئی سی ایس کلاسز کے اجراء کا مقصد عوام کی مزید خدمت کرنا اور انہیں تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے ، گجرات کیمپس اور دیونہ منڈی کیمپس میں کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے خواہش مند طلباء و طالبات آنے کیلئے رابطہ قائم کریں جس کیلئے خصوصی کائونٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ جہاں پر طلباء کی مکمل راہنمائی کی جا رہی ہے اور لوگوں کا رحجان دینے میں نظر آ رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)بچوں میں پیشاب کی نالی میں پیدائشی نقائص اور اس سے پیداہونے والی پیچیدگیوں کے علاج کے سلسلہ میں کیمپ 18اور 19اگست کو منعقد ہو گا ۔ عائشہ بشیر ہسپتال جلیانی گجرات میں ہونے والے اس کیمپ میں عالمی شہرت یافتہ پلاسٹک سرجنز اور پیشاب کی نالی کے ماہر ڈاکٹرعبید اللہ پشاور میڈیکل کالج سرحد مریضوں کو چیک کریں گے اور آپریشن کریں گے اس سلسلہ میں ڈاکٹر اعجاز بشیر کی سربراہی میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ایسے مریض جنہیں پیدائشی طور پر پیشاب کی نالی کا مسئلہ ہے وہ اپنی رجسٹریشن کروائیں ڈاکٹرز اپنی خدمات بلکل فری فراہم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں مہنگائی میں اضافہ سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں اشیاء صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پھل اور سبزیاں غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں مارکیٹ کمیٹیاں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی صفر ہے ڈپٹی کمشنر گجرات کو چاہیے کہ وہ گجرات کے عوام کی سہولت کیلئے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کی نگرانی کریں اور سرکاری قیمتوں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پیغام پاکستان نے قوم کودہشت گردوں کے خلاف متحد کردیاہے سیاسی رہنمائوں کی طرف سے مخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی قابل مذمت اقدام ہے دینی مدارس اورعلماء کرام نے ہمیشہ امن کے اقدامات کی حمایت کی ہے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دینی مدارس اورعلماء کرام بنیادی کرداراداکررہے ہیں جس کوقدرکی نگاہ سے دیکھناچاہیے ان خیالات کااظہارمختلف رہنمائوں نے غیرسرکاری تنظیم پیس اینڈایجوکیشن فائونڈیشن کے زیراہتمام امن ایوارڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایاز،یورپی یونین کے سفیرجان فرانکوئز،پیس اینڈایجوکیشن فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹراظہرحسین سید،اسلامی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی عبدالقدیرخاموش،اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی،وفاق المدار س السلفیہ کے ناظم علامہ یاسین ظفر،ڈاکٹرضیاء الحق،وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماء ڈاکٹرسیدمحمدنجفی،ہری دیال سندھو ودیگرنے خطاب کیا اس موقع پرملک بھرمیں قیام امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی چالیس سے زائدشخصیات کوامن ایوارڈدیاگیا جبکہ قاضی عبدالقدیرخاموش کواس موقع پرلائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈدیاگیا ڈاکٹرقبلہ ایازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کے لیے کام کرنے والوں پرالزامات عائدکیے جاتے ہیں انڈونیشیاء کانفرنس میں شرکت پرہم پرامریکہ سے ڈالرلینے کاالزام عائدکیاگیا حالانکہ پسے توامن والوں کونہیں دہشت گردوں کوملتے ہیں پہلے کہاجاتاتھا کہ امریکہ دہشت گردی کے لیے ڈالردیتاہے اب کہاجارہاہے کہ امریکہ امن کے لیے ڈالردے رہاہے امن کے لیے ہم کام کرتے رہیں گے اورامن کے ایجنڈے کوآگے بڑھائیں گے پیغام پاکستان کو گلی گلی نگرنگرپھیلائیں گے ڈاکٹرجان فرانکوئزنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے علماء کرام نے جوخدمات سرانجام دی ہیں ہم ان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں یورپ میں بین المذاہب تنازعات کے حل کے لیے کام ہورہاہے ڈاکٹراظہرحسین سیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ بات خوشی سے کہہ رہاہوں کہ پاکستان سے فرقہ و اریت اوربین المذاہب تنازعات کے خاتمے کے لیے علماء کرام بہترین کرداراداکررہے ہیں دینی مدارس کاماضی درخشاں ہے اورحال میں بھی مدارس کے کردارذبردست ہے جبکہ مستقبل میں قوم کواہل مدارس سے بہت امیدیں وابستہ ہیں مسلکی اختلاف کی اس دلدل میں مذہب کی اعلی اقدار اوراخلاقیات کومکمل طورپرنظراندازکردیاگیا ہے مگرپیس اینڈایجوکیشن نے فرقہ واریت کے خاتمے اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بنیادی اقدامات کیے ہیں اب تک 38ہزارسے زائدافرادکوتربیت دی جاچکی ہے اورہمارایہ سفرکامیابی سے جاری ہے پرامن پاکستان ہرایک کی خواہش ہے نفرتوں کے خاتمے کے لیے ہم کرداراداکررہے ہیں ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام پاکستان امن کی طرف بہت بڑاقدم ہے علماء کرام نے اس دستاویزپردستخط کردہشت گردوں کوشکست دی ہے پی ای ایف کاامن کے لیے کردارکوسراہتے ہیں قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ پیارومحبت کی بات کی ہے امن کاقیام ہمارامشن ہے اورہم کامیابی سے اس کی طرف بڑھ رہے ہیں دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں تشدداورمخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی کرنانہایت قابل مذمت اقدام ہے اس کی روک تھام ہونی چاہیے بنوں،پشاور،کوئٹہ میں بم دھماکے اورانسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکرتے ہیں اوران و اقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا 71واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی، سکول، کالجز، بلدیاتی اداروں میں بھی یوم آزادی کی تقریبا ت ہونگی اسکے ساتھ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم آزادی تقریبات کے انعقاد کیلئے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر، اے سی گجرات افضل حیات، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر امجد کلیر، ڈی ایف او سید جواد رضوی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد، ڈی ای او محمد پرویز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خرم محمود ، ڈپٹی ڈائیرکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر صبح 8بجکر 55منٹ پر سائرین بجایا جائے گا، پولیس کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی دیگا ، قومی ترانہ کے بعد 9بجے پرچم کشائی کی جائے گی، تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائیگی، یوم آزادی کے موقع پر جیل میں قیدیوں، ہسپتال میں مریضوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے جائیں گے جبکہ جناح پبلک سکول میں خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دفاتر کے ضلعی ہیڈز اپنے دفاتر کی سطح پر بھی یوم آزادی کے پروگرامز کا اہتمام کریں، یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کرکے ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے عملی طور پر شرکت کی جائے اور طلبہ و طالبات کی بھی شجرکاری کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ریسکیو 1122کی فری سروس کے ذریعے ایک روز کے دوران 6مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ ریسکیو نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ، آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد نعیم نے بتایا کہ ریسکیو 1122کو گزشتہ روز مجموعی طور پر 524کالز موصول ہوئیں ان میں سے 39ایمرجنسی کالز تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی فری سروس کے ذریعے سے ایک مریض کو گجرات سے لاہور ، 5مریضوں کو ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی ہسپتالوں سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا انہوںنے بتایا کہ شادیوال کے روڈ کے علاقہ میں محمد دلاور کے گھر آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پا کر آگ سے جھلسنے والے محمد دلاور کو ہسپتال پہنچایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے آفس میں کسانوں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے ورکشاپ میں کسانوں کو فصل حریف کی بہتر پیداوار ، مون سون کے دوران شجر کاری کے حوالے سے جدید رحجانات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ وہ کھادوں کے متوازی استعمال اور جدید طریقہ ہائے کاشت کو بروئے کار لا کر فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسان اپنے کھیتوں میں فصلوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ شجر کاری بھی کریں ، درخت لگا کر وہ نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں بلکہ اپنی آمدن میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری حسین عباس ہنجرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چو ہدری برادران کی قیادت میںحلقہ کے مسائل حل کرنے میں کو کسر اُٹھا نہ رکھیں گے،عوام آج بھی چوہدری برادران کے دور کو یاد کرتی ہے،(ن) لیگ والے اسمبلی میں ناموس رسالتۖ بل میں تبدیلی کی سزا بھگت رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا اور عوام احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے ،ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والے نواز شریف کے درباری وزیراڈیالہ جیل کی ہوا کھائیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ملک کے بہتر مفاد میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث، بلاتفریق اور بغیر کسی دنیاوی لالچ کے خدمت کر کے روحانی سکون ملتا ہے ہم یہ سلسلہ فقط حصول رضائے الٰہی اور دربار رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری کے لئے کر رہے ہیں ہر سال اپنی ذاتی گرہ سے خرچہ کر کے ڈوگہ اور اتفاق پیٹرولیم منڈی بہائوالدین پر فری آئی کیمپ لگا کر حقداروں کی آنکھوں کا مفت معائنہ، ادویات عینکیں اور آپریشن کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کے پسند لگوا رہا ہوں لوگ دعائیں دیتے ہیں اور میرا کام بھی چل رہا ہے ملک محمد اکرام اعوان نے کہا کہ یہ کام میں اور میرے بچے اپنی ذاتی گرہ سے خرچ کر کے سرانجام دے رہے ہیں اس میں کوئی ذاتی مفاد یا نمود و نمائش کا عنصرہرگز شامل نہیں ہے یہ کام فقط اپنی آخرت سنوارنے کے لئے کر رہا ہوں ان شاء اللہ میں اپنی زندگی میں اپنی نگرانی میں سلسلہ جاری رکھوں گا اس کے ساتھ ساتھ حقداروں کو راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے اور دیگر سماجی کام بھی جاری ہیں مجھے قوی امید ہے کہ میرے بعد میرے بچے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ملک محمد اکرام اعوان نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت خدمت کر کے روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چیئرمین ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے کہا کہ الیکشن 2018ء سمجھ سے بالاتر تھا ہم نے اپنی ہمت اور کوشش سے چوہدری عابد رضا کی سیٹ جیتی ہے ان شاء اللہ چوہدری شبیر احمد اور راجہ اسلم کی سیٹیں بھی عدالت سے جیتیں گے دونوں سیٹوں کے نتائج ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے ہیں ہم نے گذشتہ پانچ سال ڈلیور کیا حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام کروائے ان علاقوں کی محرومیاں دور کیں جہاں پر سابقہ ملکی تاریخ میں جان بوجھ کر کام نہیں کروائے جا رہے ان سیاستدانوں کے ان علاقوں اور لوگوں سے ذاتی مفادات تھے اور وہ جان بوجھ کر ان علاقوں کو نظر انداز کرتے رہے ہم خصوصاً سرائے عالمگیر کے علاقہ جابہ میں بچیوں کے لئے گرلز کالجز بنوائے تاکہ اس علاقہ کی بچیاں بھی اپنی دہلیزپر اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنا علاقہ اور ملک کا نام روشن کر سکیں چوہدری محمد علی تنویر نے مزید کہا کہ 2018ء کے الیکشن سمجھ سے بالاتر تھے ہم تاحال میدان میں ہیں عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سابق امیدوار متحدہ مجلس عمل حلقہ پی پی33سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم ان تمام دوستوں، بزرگوں، جوانوں، مائوں، بہنوں، بیٹیوںکے بے حد مشکور ہیںجنہوں نے ہمیں ووٹ دیئے۔ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ہم مایوس نہیں ہیں ان شاء اللہ عوامی خدمت کا بے لوث اور بلاتفریق سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے عوام نے جس پارٹی کو مینڈیٹ دیا اسی کو حکومت بنانی چاہئے ہم یہاں پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں اب الیکشن ختم ہو چکا ہے اس حصار سے باہر نکل کر سب ملک و قوم کے لئے سوچیں اور مل کر کام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری لیاقت علی بھدر کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ یہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری جاوید اختر کنجیال ایم ڈی چوہدری ریفریشمنٹ ،بریانی اینڈ سویٹس تھپلہ بائی پاس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے PTI پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری لیاقت بھدر کو ووٹ دیئے اور کامیاب بنایا مخالفین کو شکست ہوئی ہم چوہدری لیاقت بھدر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید بھی کرتے ہیں کہ یہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی دوسری مرتبہ کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی عوام نے انہیں مینڈیٹ دے کر کامیاب بنایا مخالفین کو اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہئے کیونکہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ (ن) راجہ سجاد حسین پنڈی ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو حلقہ این اے71 کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے اور عابد رضا کو کامیاب قرار دے کر اسمبلی میں بھیج دیا ہے مخالفین کو چوہدری عابد رضا کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی اور شکست خوردہ لوگوں کی طرح ناکام کوششیں اور حربے استعمال کر رہے ہیں وہ جو بھی کرلیں کامیاب نہیں ہو سکتے ان شاء اللہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ دوبارہ عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے راجہ سجاد حسین نے مزید کہا کہ چوہدری عابدرضا حلقہ این اے71 کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ”مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے” کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر میں عوام ذلیل و خوار۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ تو نئی بن گئی مگر اس میں رول پرانے ہی چل رہے ہیں انچارج سنٹر سمیت عملہ کا ایجنٹوں کے بناء فرد دینے سے انکار۔ سارا سارا دن انتظار کرنے کے بعد چھوٹی موٹی غلطی کا بہانہ بنا کر باہر نکال دیا جاتا ہے جبکہ باہر ایجنٹوں سے مل کر پیسے دے کر وہی کام اُسی دن ہو جاتا ہے دفتر میں عوام سے لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن گیا ہے شہری سراپا احتجاج عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام جلد از جلد نوٹس لیں اور سنٹر کے سارے عملے کا قبلہ درست کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے الیکشن میں حلقہ پی پی33کے لوگوں نے بھرپور اعتماد سے نوازا ہم ان تمام احباب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری سپورٹ کی الیکشن مہم چلائی اور ووٹ دیئے ان شاء اللہ ہم خدمت اور تابعداری میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے MNA چوہدری عابد رضا اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر بے لوث اور بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ امیدوار حلقہ پی پی33 نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہم اپنی حق تلفی پر بالکل خاموش نہیں ہیں حق حاصل کرنے کے لئے قانونی چارہ جوئی شروع کر رکھی ہے ہمیں اللہ کے ہاں بڑی امید ہے کہ ان شاء اللہ فیصلہ حق سچ پر مبنی ہوگا اور ہم کامیاب ہو کر لوٹیں گے ہم سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے کی قیادت میں متحد ہیں اور عوامی خدمت، تابعداری پہلے کی طرح ہی کر رہے ہیں چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ہم الیکشن ہارے نہیں بلکہ ہمیں ہروایا گیا ہے حقائق سب کے سامنے ہیں ہم ان تمام باتوں سے بڑھ کر عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کامیابی میاں نواز شریف کے بیانیے ”ووٹ کو عزت دو” کی کامیابی ہے لوگوں نے تعمیر و ترقی اور خدمت کو و وٹ دیتے ہیں ہم چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو مسلسل دوسری مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی، کاروباری شخصیت ملک عبداللہ خاں پنجوڑیاں ایم ڈی یونیک ماربلز اینڈ گرے نائٹ کینٹ بائی پاس پنجوڑیاں نے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں چوہدری عابد رضا نے خدمت اور تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہیں حلقہ کے عوام نے انہیں پھر اپنا اعتماد دیا ہے ان شاء اللہ یہ عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)پاکستان بھر میں بالخصوص پنجاب اور ضلع گجرات میں PTI کی شاندار کامیابی پر کارکنوں اور قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ان شاء اللہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ہم کامیاب ہونے والے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ڈوگہ ممتاز کاروباری شخصیت ملک فیاض اعوان لہڑی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ملک بھر میں عوام نے عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنایا ان شاء اللہ PTI وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صد ر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کے لئے لائی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کے لئے بھی ایک سکیم کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں زرمبادلہ آ نے کی رفتار بڑھنے سے معیشت اور کرنسی مستحکم ہوجائے۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کیلئے رقوم کی ترسیل کو سستا کرنے سے ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی اور ترسیلات میںماہانہ ایک ارب ڈالرتک کا اضافہ ممکن ہے۔ اس وقت ترسیلات کا سالانہ حجم تقریباً بیس ارب ڈالر ہے جس میں بارہ ارب ڈالر کے اضافے سے ادائیگیوں کا بحران کم اورپاکستان غیر ملکی قرضوں کا متحاج نہیں رہے گا۔کریم عزیز ملک نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پالیسی سازوں نے روپے کی قدر کم کرنے سے برامدات کے علاوہ ترسیلات میں بھی اضافہ کا اندازہ لگایا گیا تھا مگرانکے اندازے غلط ثابت ہوئے کیونکہ برامدات میں تومعمولی اضافہ ہوامگر روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں نے روپے کی مزید بے قدری کے امکان کے تحت ترسیلات روک لیں ۔اب ڈالر کے زوال کی وجہ سے ترسیلات متوازن ہو جائیں گی مگر قانونی زرائع جب تک غیر قانونی زرائع سے مہنگے رہیں گے لوگ ہنڈی کوترجیح دینگے اور گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ترسیلات کا ہدف ناکام ہو جائے گا۔انھوں نے کہابانڈز کے زریعے دیگر ممالک سے آٹھ دس فیصد سود پر قرضہ لینے سے بہتر ہے کہ باہر مقیم غریب اور مڈل کلاس پاکستانیوں کو انٹر بینک ریٹ سے فی ڈالر دو سے ڈھائی فیصد اضافی ادائیگی کی جائے تو ملک میں ڈالروں کا انبار لگ جائے گا جس سے ملک آئی ایم ایف کے شکنجے سے بچ جائے گا جبکہ قرضہ میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔ تیل برامد کرنے والے مالک کی جانب سے اخراجات میں کمی، مقامی افراد کو ملازمتوں میں ترجیح دینے کے فیصلے اور دیگر اقدامات سے ترسیلات پر منفی اثر پڑا ہے جس کا اثر زائل کرنے کیلئے آنے والی حکومت کو اقدامات کی ضرورت ہے۔
–۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی) پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازشیں عمران خان کو پاکستان کی تقدیر بدلنے سے نہیں روک سکتیں۔امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف پر پاکستان کو قرضہ نہ دینے کیلئے دبائو سے نہ تو پاکستان کا راستہ روکا جا سکتا ہے نہ ہی سی پیک پر کوئی سودے بازی کی جا سکتی ہے۔یہ گیم چینجر منصوبہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔امریکہ کے منفی ہتھکنڈوں سے اسکا اپنانقصان ہو گا۔ پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے جو سی پیک کے تحت ساٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ گزشتہ دو سال میں بارہ ارب ڈالر کا قرضہ بھی دے چکا ہے۔امریکی خوشنودی کیلئے چین سے تعلقات ختم نہیں کئے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن تک پہنچا دیا تھا جس کے بعد کرنسی کی قدر میں کمی اور درامدات پر ڈیوٹی عائد کرنے سمیت متعدد اقدامات کئے گئے جو ناکافی ثابت ہوئے۔ پی ٹی آئی کی کامیابی سے کاروباری برادری کی امیدیں بہت بڑھ گئی ہیں جس نے ڈالر کی کمر توڑ دی ہے مگر ملک صرف امیدوں کے سہارے نہیں چل سکتے ۔حکومت کو فوری طور پر دس سے پندرہ ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہو گا اور امریکہ نے اس کا ادراک کرتے ہوئے آئی ایم ایف میں اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے جس سے پاکستان چین کے مزید قریب ہو جائے گا۔ پاکستان امریکہ کے بغیر رہ سکتا ہے مگر امریکہ پاکستان کے بغیر اس خطے میں کچھ نہیں کر سکے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین ترقی پزیر ممالک کو قرضوں کے بوجھ تلے لاد رہا ہے مگر پاکستان سمیت کوئی ملک اسکی بات کو وزن دینے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف امریکی کے سیاسی مفادات کیلئے ایک ہتھیار بننے کے بجائے میرٹ پر فیصلے کرے۔امریکی مداخلت نے پہلے ہی اس ادارے کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی اس بیان کی مذمت کی ہے کہ آزاد امیدوار غیر فطری طور پر تحریک انصاف کی طرف جارہے ہیں انہوںنے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں بھی تمام آزاد امیدوار جیتنے والی پارٹی ن لیگ میں شامل ہوئے تھے اب ان آزاد اراکین کا تحریک انصاف میں شامل ہونا غیر فطری کیسے ہوگیا ۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ مرکز اور پنجاب میں اپنی واضح ہار دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ آزاد اراکین کی تحریک انصاف میں شرکت سے مرکز اور پنجاب میں اتحاد ی حکومت بنائیں گے۔آزاد اراکین کی پی ٹی آئی میں جانا فطر عمل ہے آزاد اراکین نے تبدیلی کا ساتھ دیا ہے آزاد اراکین ن لیگ میں جاکر اپنے حلقہ کی عوام سے غداری نہیں کرسکتے ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ مل کر مرکزاور پنجاب میں عوام کی خدمت سرانجام دینگے اور ملک کو خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے مولانا فضل الرحمن کی انتخابات میں بدترین شکست پر ان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والے دراصل اپنی ہار کی خفت مٹارہے ہیں۔عوام نے انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے نمائندوں کو منتخب کیااور عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے سیاستدانوں کو عبرتناک شکست سے ہمکنار کرکے ثابت کردیا کہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور اب وہ کسی مداری کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرے گی جو ان کے ووٹوں سے انتخابات میں کامیاب ہوکر ان کا استحصال کرتے رہے ہیں ایسے لوگوں کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ نے انتخاب میں اتحاد کے ساتھ تاریخی کامیابی حاصل کی اب تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کا اتحاد عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گا اور عوام کی خوشحالی اور ملکی کی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام مدارس دینیہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ جامعتہ المنتظر سمیت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستا ن کے دینی مدارس میں موسم گرما کی دو ماہ کی چھٹیاں یکم جون سے31جولائی تک جاری رہیں۔یکم اگست سے طلبا و طالبات کی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے لئے پروگرام تشکیل دیا گیا۔ ترجمان وفاق المدارس الشیعہ کے مطابق مدارس دینیہ میں یوم آزادی کے حوالے سے بھی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد ز وار بہادر نے امریکہ نے آئی ایم ایف کوپاکستان کی امداد روکنے کا کہہ کر ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے امریکہ نے دوست کی شکل میں پاکستان کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے پاکستان کی سابقہ حکومتوں نے امریکی پٹھو کا کردار ادا کیا اوراس کے آگے گھٹنے ٹیکتے رہے اب وہ محسوس کررہا ہے کہ پاکستان استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو کسی قیمت پر دشمن امریکہ کو قابل قبول نہیں چین کی طرف سے پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد سے امریکہ کو انتہائی تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تمام محب وطن قوتوں کو مل کر پاکستان کے دشمنوں کا سر نیچا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ملک و قوم اس وقت بدترین معاشی مشکلات سے دو چار ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں دھاندلی کا ڈھونڈرا پیٹ کر ملک کو مزید مشکلات سے دو چار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن سے محبت کا تقاضہ ہے کہ بلاوجہ دھاندلی کا شور چھوڑ کریہ لوگ اپنی شکست تسلیم کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے اگر عمران خان نے اپنے منشور پر عمل کیا تو ملک نہ صرف غیر ملکی قرضوں کے چنگل سے نکل آئے گا بلکہ معاشی طور دنیا بھر میں ایک نئی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا دوسری طرف پاکستان کا ازلی دشمن امریکہ معاشی طور پر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوششوں میں لگا ہو ا ہے انشاء اللہ نئی حکومت امریکہ کو برا بری کی سطح پر جواب دینے کی بھر پورپوزیشن میں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ شکست فاش سے دو چار ہونے والے تحریک چلانے کا اعلان کررہے ہیں جو عوام اور جمہوریت سے مذاق ہے عوام کسی ایسی تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔