گجرات کی خبریں 13/3/2019

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) میں نے اپنی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف کر رکھی ہے پاکستان انسانیت کی خدمت کیلئے آتا ہوں ان خیالات کا اظہار دنیا کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر نیک ہارٹ NICK HARTنے عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال میں 48وہٰیں سالانہ پلاسٹک سرجری کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بلا شبہ خراج تحسین ہے مستحق ہیں جو اس نیک مقصد کیلئے دن رات کرتے ہیں اور ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اپنا سب کچھ اس کام کے لیے وقف کر رکھا ہے ڈاکٹر NICK HARTنے کہا کہ آج سے 26 سال پہلے جب میں پاکستان آیا تو یہیں کا ہو کر رہ گیا ۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر سے محبت پیار اور جذبہ کی وجہ سے ہر کیمپ میں یہاں آنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور آئندہ بھی جب تک میری زندگی ہے یہاں پر اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے آتا رہوں گا ۔ چیئرمین پاکستان بزنس فورم قطر ادریس انور نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی فیملی کی خدمات قابل تحسین ہیں جو دن رات نیک مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں پاکستان میں ہر سال دس ہزار سے زائد بچے کٹے ہونٹ و تالو کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ہمیں کام کرنا ہے کہ ان بچوں کا علاج ہو سکے اور ہم اس سلسلہ میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ، ڈاکٹر PINCKYنے کہا کہ ہم ہر قسم کے مذہب و ملکی تفرقات سے بالا تر ہو کر کام کرتے ہیں اور یہاں آ کر بلا شبہ دلی سکون ملتا ہے ۔ مرزا محمد لطیف گجرات ویلفیئر فورم نے کہا کہ میری اولاد نے جس مقصد کیلئے کام شروع کر رکھا ہے مجھے اس پر خوشی ہے اور میں فخر کرتا ہوں کہ میرے بیٹے ڈاکٹر اعجاز بشیر کی ٹیم کا حصہ بن کر کام کر رہے ہیں اور میں آئندہ بھی ڈاکٹر اعجاز بشیر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ، محمد زاہد اعوان نے کہا کہ نیکی کے کام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور ڈاکٹر اعجاز بشیر نے جس نیک مقصد کیلئے کام کا آغاز کیا اس کو سراہتے ہیں اور ہم بھرپور تعاون جاری رکھٰیں گے اور تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نیک مقصد کیلئے تعاون کریں ۔ ممتاز صنعت کار آغا محمد شیراز نے کہا کہ وہی لوگ مبارک باد کے مستحق ہوتے ہیں جو دن رات خدمت خلق کیلئے کام کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ ہم بھرپور انداز میں ڈاکٹر اعجاز بشیر کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ اب تک 20ہزار سے زائد زندگیاں بدل چکے ہیں اور خدمت خلق کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہ ایک نیک مقصد ہے جس میں ہر کسی کو بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہیے ، ہم یہاں پر مستحق افراد کے بلکل فری آپریشن کر رہے ہیں جبکہ باقی کے صرف اخراجات وصول کیے جاتے ہیں اور ہم یہ مشن بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال میں 48ویں سالانہ پلاسٹک سرجری کیمپ کا آغاز ہو گیا ۔ پہلے دن 6سو سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی جبکہ 100سے زائد مریضوں کا آئوٹ دور چیک اپ ہوا ۔ جبکہ اس کیمپ میں پاکستان کے علاوہ ، آزاد کشمیر کے مریض بھی آ رہے ہیں ۔ DR, NICK HART، ڈاکٹر محمد ریاض ، DR CRISTOF، DR ARIEL، ڈاکٹر زاہد رفیق ، DR CRISTOPHER HIL، DR ANNTTE، ڈاکٹر شاہد لطیف طارق ، DR, RAE، DR ALLMARIAو دیگر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، یہ کیمپ 17مارچ تک جاری رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاہے اور تمام بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو آوارہ کتے تلف کرنے کیلئے خصوصی مہم چلانے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ د ریں اثنامیونسپل کمیٹی ڈنگہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں بھجوائی والی گزشتہ تین دنوں کے دوران ڈنگہ کے گردونواں میں8۔ عدد آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا۔۔ ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی گجرات کے چیف آفیسر کے نام مراسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں آوارہ کتوںکی موجودگی اور انکے کاٹنے کے واقعات تشویشناک ہیں، ان کی تلفی کے لئے فوری اقدامات کئے جائے اور اس سلسلے مں کسی قسم کی غفلت نہ بھرتی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ماں کی گودپہلی درسگاہ ہوتی ہے وہاںسے حاصل شدہ تربیت کوتعلیمی ادارے نکھاردیتے ہیں،تعلیم ہی قوموںکامستقبل بناتی ہے، تعلیم کے ذریعے ہی جرم وجہالت کوختم کیا جاسکتاہے،علم وقلم کے مضبوط رشتے کوتعلیمی ادارے ہی پروان چڑھاتے ہیں،تعلیم کے ذریعے انسان میںشعور اجاگرہوتا ہے۔ قوم کے مستقبل کومحفوظ بنانے اوربچوںکی کردارسازی میںتعلیمی اداروںکے کردارکوبھلایا نہیںجاسکتا۔ان خیالات کااظہار ڈائریکٹرزمیاں عبد الحمید،سعود الحسن اور عمیر الحسن نے امپیریل پبلک ہائی سکول وزیرآبادکی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوںکی تربیت کرکے انکومعاشرے کے چمکتے ستارے بنائے جارہے ہیںتاکہ وہ اپنی عملی زندگی میںانجنیئرز،ڈاکٹرز، سائنسدان قومی ہیروبن کرملک وقوم کانام روشن کریں۔تعلیم اورعلم کے ذریعے انسان دنیا ومافیا کے حالات وواقعات سے آگاہ رہتا ہے۔ قوم کے نونہالوںکوتعلیم دلواکرہم باعزت اورمہذب قوم کہلاسکتے ہیں۔ تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلو،ملی نغمے پیش کئے اور پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کے لئے مشکلات پیداکی ہوئی ہیں۔سکول آنے والے طلباء وطالبات کو راستوں میں ان آوارہ کتوں سے سامنا رہتا تھا کئی شہری اورطالب علموں کوآوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال کی راہ دیکھنی پڑتی میونسپل کمیٹی وزیرآبادنے سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر نثاراحمد کی نگرانی میں آوارہ کتوںکے خاتمے کی جو مہم شروع کی ہے چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس اورچیف آفیسرشیرازاسلم کے اس اقدام کو شہری ،سیاسی وسماجی حلقوں کے افتخاراحمدبٹ،راجہ محمداعجاز اللہ خان،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،محمداشرف نثار،ندیم صادق تارڑ،مرزامحمداقبال،پھول منظورحسین،بابوحامد منظور،محمدمشتاق پپو نے سراہتے ہوئے ڈاکٹر نثاراحمدکی شہرکی صفائی اورآوارہ کتے تلف کرنے کی کارکردگی کوبھی خراج تحسین پیش کی ۔وزیرآبادبلدیہ کو ہر آفیسراوراہلکاربڑی جانفشانی سے شہراورماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں بھرپورکرداراداکررہے ہیں۔حکومت کی جانب سے فنڈ جاری نہ ہونے کی بناء پرکئی شہری ترقیاتی کام ادھورے پڑے ہیں ان ادھورے کاموں کی وجہ سے شہر کا حسن ماندپڑ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) فاطمہ واٹر فلٹریشن پلانٹ تلوارہ کی افتتاحی تقریب مورخہ13مارچ بروز بدھ کو موضع تلواڑہ سوہدرہ میں منعقد ہوگی جسمیں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ساجد میرسینٹر،صدراہلحدیچ یوتھ فورس پاکستان فیصل افضل شیخ،امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب پروفیسرحافط عبد الستا حامد،ڈپٹی سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان علامہ محمدابراہیم محمدی،حافظ محمدعثمان شاکر،حافظ محمدحنیف ربانی،حافظ محمداحمد،حافظ محمدیحییٰ ،سید محمدمدثر شاہ بخاری،مولانا سیف اللہ خالد ودیگر شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سنیئرصحافی حسیب آصف پندھیر کو چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب قلعہ دیدارسنگھ منتخب ہونے پر ایم این اے ڈاکٹر نثاراحمدچیمہ،ایم پی ایز شوکت منظورچیمہ،عادل بخش چٹھہ،چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،وائس چیئرمین ارسلان بلوچ،صدر مرکزی تنظیم تاجراں ناصر محموداللہ والے،صدر پریس کلب افتخاراحمد بٹ،جنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ،سرپرست شیخ طارق امین خالد ایڈووکیٹ،صدر فوٹو جنرلسٹ ایسوسی ایشن محمداشرف نثار،شیخ صلاح الدین،مہر طاہر جاوید مٹھو،سیف اللہ بٹ،ڈاکٹر رضا سلطان،ندیم صادق تارڑ،مہر فیاض فیضی،پھول منظورحسین،بابو حامد منظور،زاہد محمودہاشمی،کاشف محمودخاں،شکیل احمداعوان،نعیم اشرف،وقاص ہاشمی،مرزامحمداقبال،رانا محمدیوسف،سابق نائب تحصیل ناظم میرماجد علی سالار،کونسلرزعمران رسول بٹ،ارشد سلیمی،زاہد رفیق منہاس،اکبر اعظم مغل،عبد الرحمن چوہدری،مرزاظہیر انجمم بیگ،نا صر محمودیوسف،خواجہ شعیب ،جماعت اسلا می کے ناصر محمودکلیر نے مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)) ممتاصنعتکار محمدریاض کھوکھر،محمدفیاض کھوکھر،محمدمنشاء کھوکھر،محمدآفتاب کھوکھر وائیں والے کے والد حاجی عبد العزیزوائیں والے مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکروںسوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میاں صاحب میں سپردکاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،تاجر برادری،فیکٹری مالکان،منتخب نمائندوں ،صحافیون،وکلاء برادری سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ13مارچ بروزبدھ کوصبح10بجے جامع مسجد میاں صاحب نظام آباد وزیرآبادمیں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ا یصا ل ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) تحصیل کیبل ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت ناصر یوسف منعقد ہو اجسمیں تمام کیبل آپریٹر نے تمام مسائل کو یکجہتی کے ساتھ حل کرنا کا عندیہ دیا ۔ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔کیبل آپریٹرزکے مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)آئی آئی یو آئی وزیرآبادکیمپس میں سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان پْر امن پاکستان تھا۔اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں انفرادی سطح پر پر امن پاکستان بنانے کا شعور پیدا کرنا تھا۔ کیونکہ جب یہ انفرادیت اجتماعیت میں بدلتی ہے تو ا یک پْر امن معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ جیسے قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادصولت حیات وٹو نے آئی ّ آئی یو آئی سکول وزیرآباد کی سالانہ تقریب کے موقع پر کیا۔ پروگرام میں طلبہ نے اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے عام روزمرہ کی زندگی کی بہترین عکاسی کرتے ہوئے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ایک لازمی جز ہے۔پرنسپل مس زاہرہ بٹ نے کہا کہ اگر ہم اللہ تعالی اور رسول ۖ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں گے تو زندگ میں سکون اورآخرت میں فلاح پائینگے۔ڈائریکٹر ساجد ابرارباگڑی نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہے جو کہ امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا حصہ ڈالیں۔ ڈاکٹر سعید الحسن چشتی پراجیکٹ ڈائریکٹرسکولز نے کہا کہ پاکستان میں 2010میں سکولز کی برانچ شروع کی تھیں جن کی تعداد90زائد ہوچکی ہے جسمیں25ہزارسے زائد طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیںہمارے سکولوں میںہندو طلباء کی بھی اکثریت ہے جن کے والدین کہہ رہے ہیں کہ ان کو بھی قرآن کی تعلیم دی جائے۔ والدین کے علاوہ شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور بچوں کی کار کردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیش فاؤنڈیشن حکومت پنجاب کا ایک کامیاب تعلیمی منصوبہ ہے۔ جس کے تحت 13000پارٹنرز سکولوں میں 30لاکھ سے زائد غریب بچے مفت معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے مگر تعلیمی سال 2019-20 میں PEF سکولوں میں نئے داخلے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ہزاروں غریب بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پارٹنر سکول مالکان کی ہنگامی میٹنگ کے بعد پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب صدر سید نصر ت عباس نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے داخلوں سے پابندی اٹھا کر لاکھوں آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیم دینے کی اجازت دی جائے۔ چار سال میں افراط زر بڑھی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔حکومت ماہانہ فیس فی بچہ کم از کم ایک ہزار روپے کا اعلان کرے اور اس کے لئے فنڈز جاری کرے۔ حکومت اپنی تعلیم دوست پالیسیوں پر زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات بھی کرے اور اس کی راہ میںرکاؤٹ بننے والے بیوروکریٹس کو فی الفور اہم عہدوں سے ہٹائے اور تعلیم دوست افراد کو تعینات کرے۔ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پنجاب بھر سے ہزاروں PEF پارٹنرز اور لاکھوں اساتذہ عملی احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ لاوارث بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی عمارت کی تعمیر رواں سال دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی، معاشرے کو بچوں کے حقوق سے آگاہی کیلئے تحصیل سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں بنائی جائیں گی، سرکاری سکولوں کیساتھ مدارس کے اساتذہ و طلبہ و طالبات کو بھی بچوں کے حقوق سے آگاہی تشدداور ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سیمینار منعقد کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایاز خاں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد، انچارج چائلڈ پروٹیکشن یونٹ زرتاب گل، ڈی ایس پی اشفاق کاظمی، سید جعفر رضا شمسی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 16.70ملین روپے لاگت سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی بلڈنگ میں 30بچوں کو رکھنے کیلئے جگہ ہوگی، 2کنال پر محیط جگہ پر بچوں کیلئے سکول، پلے لینڈ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس مختلف علاقوں میں بھیک مانگنے والے بچوں کو تحویل میں لے اور ان سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، تمام سرکاری دفاتر میں چائلڈ ہیلپ لائن ریسکیو1121کو آویزاں کیا جائے، یونین کونسلز کے سیکرٹریز بھی دفاتر میں ہیلپ لائن نمبر آویزاں کریں، سکولوں میں باقاعدگی سے زیرو پیریڈ کا انعقاد کرنے کیساتھ علماء کرام کی معاونت سے مدارس میں بھی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے جس میں معلمین اور طلبہ و طالبات کیلئے الگ الگ سیشن ہوں ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کیساتھ تحصیل ہسپتالوں میں بھی چائلڈ ٹراما سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں، ہلال احمر بھی طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگز کے پروگرامز میں بچوں کو ہراسگی سے محفوظ رکھنے کیلئے لیکچرز کو لازمی حصہ بنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(جی پی آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، چارج سنبھالنے کے پہلے دن انہوںنے رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد کا دورہ کیا ،مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے آر ایچ سی کے میڈیکل سٹورز، آؤٹ ڈور، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنیوالے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں خصوصا لیبر روم میں زچہ و بچہ کی کیئر یقینی بنائی جائے، اسی طرح حفاظتی ٹیکوں پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(جی پی آئی)سیکرٹری آر ٹی اے حافظ محمد عثمان نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ سے گریز کریں، بس اڈو ں اور ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل پتوکی اور تحصیل کوٹ رادھا کشن کے بس اڈوں کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایت پر دورہ کے موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنیوالی گاڑیوں کے چالان کر دیے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے۔ انہوںنے اڈہ مالکان کو ہدایت کی کہ اڈہ جات پر صفائی کا نظام یقینی بنایا جائے، ویٹنگ ایریاز میں ضروری سہولیات کی فراہمی اور مقررہ جگہ پر پارکنگ یقینی بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔