گجرات: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

Major Umar - Lieutenant Faizan

Major Umar – Lieutenant Faizan

گجرات (اصل میڈیا ڈیسک) گجرات کے پاس پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربیتی مشاق طیارہ گرنے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ حادثے میں انسٹرکٹر میجر عمر اور تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرعمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کلر کہارچکوال کے رہنے والے تھے۔