گجرات کی خبریں 8/8/2018

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ممتاز شیعہ راہنما عالم دین علامہ محمد اصغر یزدانی ، گلزار علی یزدانی اور غلام سرور یزدانی کے بڑے بھائی محمد انور جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ الرحمت ہائوس بانٹھ میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ اختر عباس نے پڑھائی مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری صدر حسینیہ ٹرسٹ گجرات ، جواد حسین جعفری، الطاف عبا س کاظمی ،علامہ الطاف حسین رضوی ، علامہ اشتیاق حسین کاظمی ، جواد حسین جعفری ، علامہ زمان حسینی ،علامہ مختار نقوی ، علامہ ناظم جعفری ، علامہ صداقت حسین نقوی ، علامہ قمر زمان ، علامہ نسیم عباس ، مرزا علی تقی ، مولانا مختار احمد ، مولانا ظہیر ذیشان و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروز بدھ بوقت صبح دس بجے الرحمت ہائوس بانٹھ میں پڑھ جائے گا ممتاز علماء کرام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ضلعی دفاتر پاپولیشن ویلفیئر میں پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ریٹرننگ آفیسر عبدالغفار خان کی زیر نگرانی انتخابات ہو رہے ہیں ضلع گجرات میں 15سو سے زائد رجسٹرڈ ہومیو ڈاکٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ پریزائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں پنجاب ، خیبر پختوانخواہ ، سندھ اور بلوچستان سے امیدوار حصہ لے رہے ہیں پنجاب کی پانچ نشستوں کیلئے 22امیدوار میدان میں ہیں جن میں رائو غلام مرتضیٰ، محمد عرفان ولی ، فیصل سلیم ، نعیم حفیظ ، تبسم حسین ، کاشف سلیم شیروانی ، حسن اختر شاہ ، محمد زبیر قریشی ، زیشان احمد ، محمد اسلم ، محمد انعام الحق ، منور حسین ، عابد محمود، گوہر علی ، ثاقب عزیز ، اظہر حسین ، نوید احمد ، محمد جمیل ، ذیشان اسلم ، محمد طاہر نظامی ، خالد محمود اور ناصر محمود چوہدری انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ کالجوں کی نشست کیلئے بھی متعدد امیدوار میدان میں ہیں ۔ پولنگ صبح 8بجے سے 5بجے تک جاری رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گورنمنٹ ہائی سکول بارو کے ہونہار طالب علم نے گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی انہوں نے 446032کے تحت امتحان میں حصہ لیا اور 989نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی علامہ کی ممتاز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح علاقے کا نام روشن کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) منہاج القرآن گجرات شہر کا اجلاس علامہ ساجد محمود قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا خصوصاً اجتماعی قربانی کے انتظامات کے حوالہ سے گفتگو کی گئی اور ممبران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تا کہ اجتماعی قربانی کے منصوبہ کو کامیاب بنایا جا سکے اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی ویر مکائو مہم کامیابی سے جاری ،بھوج پور اور ہزارہ مغلاں کی دشمنی بھی ختم ہوگئی چوہدری وجاہت حسین نے متحارب دھڑوں میں راضی نامہ کرا دیا پرامن این اے 68کے خواب کو تعبیر ملنے لگی چوہدری شجاعت حسین کے گھر اسلام آباد میںچوہدری وجاہت حسین کی موجودگی میںچوہدری ساجد ایڈووکیٹ کا قتل ان کے بھائی چوہدری طارق نے معاف کرنے کا اعلان کیا اسی طرح مرزا شریف بیگ اور مرزا مشرف بیگ نے مرزا مبشر بیگ پٹواری کا قتل چوہدری نویداصغر جنگل کو معاف کیا اس موقع پرمسلم لیگ فرانس کے صدرچوہدری منیر وڑائچ ، چوہدری غضنفر آف بھوج پورودیگر بھی موجود تھے آخر پر مرزا شریف بیگ نے خیر وبرکت کے لیے دعا کرائی چوہدری وجاہت حسین نے شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ دیا اور امن قائم کرنے کے عمل میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ تھانہ کچہری کی سیاست کا عادی نہیں میں نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کی ہے میں نے کوشش کی ہے کہ گجرات امن ،ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہورہا ہوں ضلع گجرات سے بڑے بڑے ویر ختم کرائے ہیں اگر کہیں راضی نامہ ہوتا ہے اور قتل و غارت ختم ہوتی ہے تو میں نے تمام مصروفیت چھوڑ کر اپنا مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور صلح کراتے ہوئے سیاسی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی آئندہ بھی میری کوشش ہے کہ گجرات میں دشمنی کے الائو نہ دہکیں چوہدری وجاہت حسین نے مرزا شریف بیگ،مرزا مشرف بیگ اور چوہدری طارق محمود گجر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دل بڑا کرکے راضی نامہ کیا ہے اس کا اللہ آپ کو اجر دے گا اور گجرات سے ایک اور ویر کا خاتمہ ہو ا ہے انھوں نے کہا کہ آپ نے آج راضی نامہ کرکے دراصل اپنی آنے والی نسلوں پر احسان کیا ہے آپ کی آنے والی نسلیں بلاخوف و خطر تعلیم حاصل کریں گی اور زندگی کی دوڑ میں کامیاب ہوں گی ویر ایسا دیمک ہے جو ترقی و خوشحالی کو کھا جاتا ہے انھوں نے کہا آنے والی نسلوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں گجرات یونیورسٹی سے فائدہ اٹھائیں اعلٰی تعلیم سے عصرحاضر کے تقاضوں پر پورااترا جا سکتا ہے چوہدری وجاہت حسین کی موجودگی میں متحارب فریقوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ بندوق اور ویر کی سیاست کرنے والے ختم ہو چکے آئیں مل کر گجرات میں امن کی آبیاری کریں ۔
ْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے ہدایت کی ہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لت سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی انسداد منشیات کمیٹی اپنی کاوشوں کو مربوط بنائے، پولیس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹیکس فورس منشیات کی سپلائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے جامع رپوررٹ پیش کریں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی انسداد نار کوٹیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مبشر ریاض بٹ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر غلام عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی نہایت اہم ہے اسکی سپلائی روکنا اولین تقاضا ہے، جس کیلئے متعلقہ محکموں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے ،منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مثبت تجاویز پر پیشرفت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوںنے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اپنے زیر تعلیم اداروں پر کڑی نظر رکھی جائے، طلبہ کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی فراہم کی جائے اسی طرح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرمیوں کو مربوط کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت جی ٹی روڑ سمیت مختلف شاہراہوں کی گرین بیلٹس پر لگے پودوں اور گھاس کی کانٹ چھانٹ اور کٹائی جاری ہے، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھرپور طریقے سے مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈی ایف او سید جواد حیدر رضوی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ کی ہدایات کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ شجر کاری مہم کیساتھ بیوٹیفکیشن کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہا ہے، اس مقصد کیلئے اولڈ جی ٹی روڈ کے مخصوص حصوں پر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے شہری بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں، کچرا ، شاپر وغیر ہ گرین بیلٹس اور میڈین پر نہ پھنکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریسکیو 1122نے مفت سروس کے ذریعے 5مریضوں کومختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا، چار مریضوں کو اندورن ضلع، ایک کو بیرون ضلع ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا ہے، ڈی او ایمرجنسی نعیم اختر نے بتایا کہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ سے تین مریضوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض کو گجرات سے سیالکوٹ ، ایک کو ڈنگہ سے گجرات شفٹ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) ) مسلم لیگ (ن) جمہوری اورترقی پسند جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدارمیں آکر ملک وقوم کوترقی کی راہ پر گامزن کیا۔(ن) لیگ کوجتنا دبایا جائے گا وہ مستقبل میں اتنا ہی ابھرے گی۔(ن) لیگ پر بڑی آزمائشوں کے باوجود یہ سندیسہ عام ہے کہ میاں برادران لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔میاں محمدنوازشریف حقیقی معنوں میں محبت وطن ہیں جوخدمت کے سفرمیں ہمیشہ دوقدم آگے رہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ایم پی اے شوکت منظورچیمہ نے سٹی صدر مقصودڈار اورفیملی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرسابق ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ،مقصودڈار،میجر(ر)الطاف احمدچیمہ،امتیازاظہرباگڑی،خالد منظورچیمہ،میرایازعامر،خرم ڈار،فیضان ڈارایڈووکیٹ،خواجہ شعیب،رشدمحمودسلیمی اورسجاد گوگی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں عبد الرحمن چوہدری،میاںسعود ،میراعجاز،الطاف احمدہاشمی،احمدیاروڑائچ،احمدحسن چیمہ ،بائو عقیل،ارسلان بلوچ،ثناء اللہ چوہدری،حافظ منیراحمد،محمدآصف مغل،مون طوسی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔شوکت منظور چیمہ نے تحصیل کے ووٹروں کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کروایا۔ انہوںنے کہا کہ تحصیل وزیرآبادکی عوام نے میاں برادران پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ایک قومی اسمبلی اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کاتحفہ دیا۔ہم علاقہ میں صحت وصفائی ودیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنائینگے اورحلقہ کی تعمیروترقی کے لئے دن رات کوشاں رہینگے اورہمارے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) تحصیلدار،خزانچی اوراشٹام فروشوں کی غفلت اورلاپرواہی سے سینکڑوں شہری اشٹام نہ ملنے کی وجہ سے خوارہوگئے ہیں اورشکایات کرنے کے باوجود متعلقہ افسراوراہلکار خاموش تماشائی بن کر عوام کی حالت زار کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اشٹام فروشی کے لئے وزیرآبادمیں35کے قریب اشٹام فروشوں کو لائسنس جاری کرکھے ہیں جوتحصیل آفس،تحصیل کچہری اوردیگر جگہوں پر عوام کو انکی ضروریات کے مطابق اشٹام فروخت کرتے ہیں لیکن تقریباًدس روز قبل تحصیلدار وزیرآبادکے تبادلہ کے بعدلاہورسے تبدیل ہوکر وزیرآبادتعینات ہونے والے تحصیلدار نے سرکاری خزانے سے اشٹام فروشوں کواشٹام فراہمی کاسلسلہ بندکررکھا ہے سرکاری خزانے کے انچارج خزانچی اوردیگر اشٹام فروشوں کاکہنا ہے کہ نئے تحصیلدار نے حزانے کے امورچلانے سے عدم دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے خزانے سے اشٹام فراہمی کاسلسلہ بند ہے ذرائع کاکہنا ہے کہ بعض اشٹام فروشوںنے اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کوبلیک میں اشٹام فروخت کرنا شروع کررکھا ہے جبکہ دیگر صرف بھاری رقم لیکر خاص لوگوں کواشٹام فروخت کررہے ہیں اوراشٹاموں کی عدم دستیابی کاذمہ دار تحصیل دار کوٹہراکر انہیں زیراثرلانے کے لئے پراپیگنڈہ کررہے ہیں ذرائع کے مطابق نئی نوکریوں اوردیگر کاموں کے لئے بیان حلفی،اقرارنامے،ضمانت نامے بنانے کے لئے چھوٹی مالیت کے اشٹام عام آدمی کی ضرورت ہوتا ہے جوعدم دستیابی پر لوگ یاتو بلیک سے اشٹام خرید رہے ہیں یا پھر گوجرانوالہ ،گجرات اوردیگر شہروں کاسفرکرکے اشٹام لارہے ہیں اس سلسلہ میں مقامی اورضلعی انتظامیہ شکایات کے باوجود عوام کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفوراشٹاموں کی فراہمی شروع کی جائے اورذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔