گوجرانوالہ: کالعدم تنظیم کے مظاہرے کے سبب جی ٹی روڈ چھٹے روز بھی بند

Gujranwala Closed GT Road

Gujranwala Closed GT Road

گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) کالعدم تنظیم کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ شہر کے دونوں اطراف میں جی ٹی روڈ آج چھٹے روز بھی بند ہے۔

سادھوکی کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ مٹی ڈال کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

دریائے چناب پل سے پہلے جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق بھی کھودی گئی ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کر رکھی ہیں۔