گوجرانوالہ: کار پر فائرنگ، عدالت میں پیشی سے واپس آنیوالے 3 افراد ہلاک

Gujranwala Car Firing

Gujranwala Car Firing

گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کامونکی میں پیش آیا جہاں تینوں افراد شیخوپورہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی زمین کے معاملے پر اپنے گاؤں کے ایک فریق سے دشمنی ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔