’گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں‘

Corona Patient

Corona Patient

گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بیشتر وینٹی لیٹر مریضوں کے زیر استعمال ہیں، لاہور میں 70 فیصد، مردان 65 اور ملتان میں 62 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

این سی او سی کا بتانا ہے کہ گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 85 فیصد آکسیجن بیڈز بھی مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں جب کہ یہ تعداد پشاور میں 79، صوابی میں 75 اور سوات میں 68 فیصد ہے۔