سنا ہے بندے نہیں ٹوٹے تو چند سوداگروں نے ریٹ بڑھا دیا تھا: حماد اظہر

Hamad Azhar

Hamad Azhar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سُنا ہے بندے نہیں ٹوٹے تو چند سوداگروں نے ریٹ بڑھا دیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ان کی بات نئے ریٹ پر بھی نہیں بنی، آخر چوری کے پیسے ہیں، کون سے حق حلال کی کمائی ہے؟

دوسری جانب معاون خصو صی عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن چوہدریوں سے بھیک مانگ رہی ہے، اپوزیشن نالائق ہے جو روزانہ عدم اعتماد لاتی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سانسیں ابھی سے پھولی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔