حمزہ عباسی کے بیٹے کو گود میں لے کر ہمایوں سعید خوشی سے سرشار

Humayun Saeed

Humayun Saeed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی کے بیٹے کو گود میں لے کر خوشی سے سرشار ہو گئے۔

ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر اپنی اور حمزہ علی عباسی کے صاحبزادے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مصطفیٰ حمزہ عباسی کو گود میں بٹھا رکھا ہے اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے تصویر کے کیپشن میں مصطفیٰ کی تعریف میں لکھا کہ مصطفیٰ حمزہ عباسی ماشا اللہ سے بہت ہی خوبصورت اور پرسکون بچہ ہے، اس بچے کو گود میں اُٹھا کر خوشی کا اتنا بھر پور احساس ہو رہا ہے جو میرے لیے ناقابل فہم ہے اور پھر مجھے اچانک ہی یہ احساس ہوا کہ حمزہ نہ صرف شادی شدہ ہے بلکہ ایک بچے کا والد بھی ہے۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مرکزی اداکار نے دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک پوری فیملی کو نظر بد سے بچائے بالخصوص مصطفیٰ کی زندگی کو بہت ساری خوشیوں، کامیابی اور تندرستی سے بھر دے۔