حمزہ شہباز نے اے اور او لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی کورونا صورتحال کے باعث او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نيپال، بھارت، بنگلا ديش، یواے ای اور برطانيہ ميں کیمبرج امتحانات کا سلسلہ منقطع کيا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث جنوبی ايشيا سميت دنيا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کردیے ہيں، ايسے ميں او اوراے لیول کے امتحانات لينا زيادتی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی سنگين اثرات پڑے ہيں، باقی ممالک اسکول گریڈ اسسمینٹ فارمولا اپنا چکے ہیں جب کہ برٹش کونسل بھی اس بارے ميں پاليسی سازی کر کے رعايت کا اعلان کر چکی ہے۔