حضرت بابا فرید کے عرس کی تقریبات میں عام لوگوں کو شرکت سے روک دیا گیا

Flickr Hazrat Baba Fariduddin Ganj Shakar Mizar

Flickr Hazrat Baba Fariduddin Ganj Shakar Mizar

پاکپتن (اصل میڈیا ڈیسک) حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے 778 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا تاہم پولیس نے مزار کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے۔

پولیس کے مطابق مزار بابا فرید کے اردگرد کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں اور عرس کی تقریبات میں عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ لہٰذا عرس کی تقریبات کے دوران راستے سیل رہیں گے۔

ذرائع محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق عرس بابا فرید کی تقریبات کا سلسلہ 10محرم الحرام تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کا مزار عام زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔

محکمہ اوقاف کے مطابق کورونا وائرس کےبعد مزار کو 14 مارچ سے بند کر دیا گیا تھا تاہم ماسک پہنے بغیر کسی کو بھی درگاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔