سر پر 101 ٹوائلٹ رول متوازن کرنے کا عالمی ریکارڈ

Toilet Roll

Toilet Roll

ایڈاہو: ڈیوڈ رش نامی ایک امریکی استاد نے اپنے سر پر 101 ٹوائلٹ رولز ایک ساتھ متوازن کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی ریاست ایڈاہو کے ڈیوڈ رش پچھلے کئی سال سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کی تعلیم کو فروغ دینے کےلیے مختلف دلچسپ مظاہرے کرتے آرہے ہیں۔

وہ اب تک 200 سے زیادہ گنیز ریکارڈ توڑ چکے ہیں جن میں سر پر مختلف چیزیں متوازن کرنے کے ریکارڈز بھی شامل ہیں۔

البتہ اپنے تازہ ریکارڈ یعنی سر پر 101 ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا یہ کام ان کےلیے پچھلے ریکارڈز کی نسبت خاصا مشکل رہا کیونکہ ٹوائلٹ رولز بہت نرم ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سر پر متوازن کرنا اور متوازن رکھنا، دوسری سخت چیزوں کے مقابلے میں خاصا دشوار ثابت ہوا۔

اس مشکل کے باوجود وہ بار بار کوششوں کے بعد کامیاب ہوگئے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔