صحت کے ‘ایس اوپیز’ کے تحت سرحدیں کھولنے سے معاشی خوشحالی آئی گی: سعودی عرب

King Salman bin Abdul Aziz

King Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ ضابطوں اور شرائط کی پابندی کے تحت سرحدیں‌ کھولنے سے عوام کی خوشی اور اقتصادی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحت کے ‘ایس اوپیز’ کے تحت سرحدیں کھولنے سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دوسرے ممالک کی عوام اور ان کی معیشتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ‘جی 20’ کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات کے دوران کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کےلیے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گذشتہ روز سعودی عرب نے باضابطہ طور پر گروپ آف ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالی ہے۔ نومبر 2020 کے آخر تک جاری رہے گی۔ اس دوران جی 20 سمٹ 2020 سعودی عرب کی میزبانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر معمولی ملاقات میں آئندہ بحرانوں کے لیے تیاری کی سطح کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزراء اجلاس نے سرحدیں کھولنے اور معاشی خوشحالی کے حصول کے لیے اقدامات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ کو ‘جی 20 کے رہ نماؤں کا ورچوئل سمٹ منعقد کی تھی ، جس میں شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کرونا سے لڑنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔