الخدمت فاؤنڈیشن سٹریٹ چلڈرن کو صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما فراہم کر رہی ہے۔ حامد اطہر ملک

Street Children at Child Protection Center

Street Children at Child Protection Center

راولپنڈی : الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے تحت سٹریٹ چلڈرن نے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر میں یوم پاکستان منایا، جس میں پچاس سے زائد بچوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک نے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے سٹریٹ چلڈرن کوصحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع میسر آتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پرمحنت مزدوری کرنے یا بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

یوم پاکستان کی تقریب میں حامد اطہر ملک صدر الخدمت فاؤنڈیشن،سیاسی و سماجی رہنما میاں اسلم،ڈاکٹر باقر خاکوانی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد، جمیل ڈوگر کوارڈی نیٹر چائلڈ پروٹیکشن سنٹر،عالم دین نور الرحمان، سماجی شخصیت گلروز خان،اظہر شاہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر سٹریٹ چلڈرن نے مختلف گیمز کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم نے کہا کہ ا الخدمت کے تحت ملک بھر میں چائلڈ پروٹیکشن سینٹر زکا قیام قابل تحسین ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت یوم پاکستان کی تقریب میں سٹریٹ چلڈرن اور مہمانوں نے کیک بھی کاٹا۔