ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع

Healthcare Workers Vaccination

Healthcare Workers Vaccination

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق انسداد کورونا ویکسین کے لیے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رہے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ویکسین کے لیے رجسٹرڈ نہ ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔

خیال رہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن گزشتہ ماہ کھولی گئی تھی اور معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو 30 اپریل تک رجسٹرڈ ہونے کا کہا گیا تھا۔