ایچ ای سی کی خودمختاری ختم، صدر نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

HEC

HEC

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہو گا جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔