ہیلی کاپٹر حادثہ، سینائی میں بین الاقوامی امن فورس کے سات افراد ہلاک

Police

Police

سینائی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی قیادت میں بین الاقوامی امن فورسز اور مبصر مشن (MFO) سے تعلق رکھنے والے سات افراد ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملٹی نیشنل فورس اینڈ آبزرور MFO کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے پانچ کا تعلق امریکا سے تھا۔ یہ واقعہ جمعرات کو مصری علاقے شرم الشیخ کے قریب پیش آیا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک فرانسیسی اور ایک چیک فوجی بھی شامل ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی ذرائع نے اس حادثے کی خبر دی تھی اور بتایا تھا کہ بہ ظاہر اس میں کسی قسم کے حملے کا کوئی عنصر نہیں ہے اور ہیلی کاپٹر ایک حادثے کا شکار ہوا۔

ایم ایف او نے اپنے بیان میں اس کریش سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی ہیں تاہم کہا ہے کہ یہ فوجی مبصر ‘معمول‘ کے مشن پر تھے۔

اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق اسرائیل نے حادثے کے مقام پر ریکسیو ٹیم بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔

پانچ جون کو اسرائیلی فوج نے مختلف محاذوں پر حملہ کر کے عرب افواج کی اگلی صفوں کا صفایا کر دیا تا کہ اُسے پیش قدمی میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ ایم ایف او کو سینائی میں سن 1979 میں اسرائیلی مصری امن معاہدے کے بعد تعینات کیا گیا تھا۔ اس فوجی مبصر مشن کا مقصد سینائی کے خطے میں فوجی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے۔