شاہراہیں بند کرنے سے بھی آگے بڑھیں گے، حکومت کے خاتمے تک نہیں رکیں گے

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہ وزیراعظم کا اسعتفیٰ ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری تحریک دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، امید ہے ناجائز حکومت اور حکمران قوم کے سر سے اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شہروں میں ایسی صورتحال پیدا نہیں کی تاکہ معمولات زندگی برقرار رکھ سکیں، ہمارے اسلام آباد میں بیٹھنے کے دوران حکومت مستعفی ہوجاتی تو شاہراہوں پر جانے پر مجبورنہ ہوتے، ہم شاہراہیں بند کرنے سے بھی آگے بڑھیں گے اور اس حکومت کے خاتمے تک نہیں رکیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے درخت کا تنا گرانے کے مرحلے میں ہے، امید ہے اسی سال کے باقی حصے میں بنیادی مقصد حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی قائم ہے، اپوزیشن کے رابطوں کا مؤثر نظام ہے، شہبازشریف سے فون پر رابطہ ہواتھا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’نوازشریف کیلیے حکومت کی شرائط سے افسوس ہوا، اس سے بڑھ کر بلیک میلنگ نہیں ہوسکتی۔