ہندو کمیونٹی کا کرک مندر واقعہ میں ملوث ملزمان کو معافی دینے کا اعلان

Mandir

Mandir

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ہندو کمیونٹی نے کرک مندر واقعہ میں ملوث ملزمان کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔

ہندو کمیونٹی کی جانب سے کرک میں مندر جلانے والے ملزمان کو معافی دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کے لیے پشاور کے مقامی علما اور ہندو کمیونٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کرک واقعے سے دنیا بھر میں ہندو کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی تاہم جیل میں موجود ملزمان نے واقعے پر معافی مانگ لی ہے، جب کہ علما نے 1997 میں ہونیوالے واقعے پر بھی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ کرک میں ہندوؤں کو دل سے خوش آمدید کہا جائے گا۔

رمیش کمار نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں جرگہ ہوا جس میں صوبائی وزیر ضیا اللہ بنگش ، میاں نثار گل ، اور مقامی علما میں اہم کردار ادا کیا اور ہم ملزمان کی رہائی میں معاونت کریں گے اور سپریم کورٹ میں راضی نامہ پیش کیا جائے گا۔