ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کی کورونا کو شکست دینے کے بعد گھر واپسی

Tom Hanks

Tom Hanks

لاس اینجلس (اصل میڈیا ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی۔

اداکار ٹام ہینکس نے تقریباً دو ہفتے قبل انسٹاگرام پر ان میں اوران کی اہلیہ ریٹا ولسن میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔ ٹام ہینکس نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اس دوران سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر بھی کررہے تھے۔