مادرِ وطن کے دفاع کیلئے زندگی قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے: آرمی چیف

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے زندگی قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اور سپاہی غلام رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہیروز کو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے زندگی قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے اور اس قربانی پر شہداء کے اہلخانہ کا احسان کبھی نہیں اتار سکتے۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کےاہل خانہ سے رابطے میں رہنا اور فلاح کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔