ہوم ورک مکمل ہے، جلد گرے لسٹ سے نکل آئیں گے: حماد اظہر

Hamad Azhar

Hamad Azhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں سابقہ حکومتوں کی وجہ سے گیا لیکن ہم اسے نکال لیں گے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے، اپوزیشن ہمیشہ ملکی سالمیت کے خلاف رہی ہے لیکن ہم کرپشن ختم کرنے اور پیسہ واپس دو کی پالیسی پر قائم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن ہم معیشت کو آگے لےکر چل رہے ہیں۔

وفاقی وزیرکا پڑوسی ملک سے متعلق بیان دیتے ہوئےکہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے، آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر دوسری طرف بھی مثبت رویہ ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حماد اظہر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا سے جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان ہوں گے، عوام کو بھی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔