ہانگ کانگ میں چین اور حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری

Hong Kong Demonstrations

Hong Kong Demonstrations

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) چین سے منسلک ہانگ کانگ میں مجرمین کو چین کے حوالے کیے جانے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے بڑھتے ہوئے جاری ہیں۔

ہانگ کانگ کے سنٹرل علاقے کے محلے چارٹر گارڈن میں یکجا ہونے والے ہزاروں مظاہرین نے “آئندہ کی نسلوں کا تحفظ کرو، ہمارے ضمیر کی صدا سنو” مرکزی خیال کے تحت ایک جلوس نکالا۔

علاقے میں گاہے بگاہے پڑنے والی شدید بارش کی پرواہ نہ کرنے والے مظاہرین ہانگ کانگ پیشہ ور اساتذہ یونین کے زیرِ اہتمام یکجا ہوئے ، جنہوں نے مجرمین کی چین کو حوالگی پر مبنی بل کو مکمل طور پر کالعدم قرار دیے جانے اور ہانگ کانگ کے ہیڈ ایڈمنسٹریٹر کیری لام سے مستعفی ہونے کے مطالبات کو دہرایا۔

ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ اب اپنے تیسرے ماہ میں داخل ہوا ہے تو حکومت چین کی جانب سے ہانگ کانگ کی سرحدوں پر اپنی سیکورٹی قوتوں کو جنگی مشقیں کرانے کے عمل نے علاقے میں مداخلت کے اشارے دیے ہیں۔